Wednesday, March 8, 2023

بھارت میں موجود اقلیتیں اور ان کے حالات


 تجزیاتی جائزہ رپورٹ

بھارت کا آئین سیکولر ہے بھارتی آئین کے تحت اقلیتیوں کو ایک عام شہری کے برابر حقوق حاصل ہیں اور جمہوریت کے اصول و ضوابط بھی اس کو یقینی بناتے ہیں لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہے اور بھارت کی سیاست میں آنے والا اتارچڑھاؤ بہت تیزی سے تبدیلی لے کر آرہا ہے اور مسلم دشمنی ابھر کر سامنے آ گئی ہے سیاست میں ایسا بیانیہ فروغ پاتا ہے جس کی بنیاد مسلم دشمنی پر ہو یہ بیانیہ تقویت بھی حاصل کرتا ہے مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتیں بدھ مت کے ماننے والے عیسائی اور سکھ بھی عدم تحفظ کا شکار ہوتے جا رہے ہیں بھارت کا سیاسی بیانیہ سیکولر نہیں رہا اور مسلسل انتہاپسندی کی طرف جارہا ہے برابر کے حقوق کی سوچ تو دور کی بات ہے اب تو اقلیتوں کو وہاں دیگر ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہیں بے چین رکھتے ہیں اور عدم تحفظ میں مبتلا ہیں، نوکریاں میں برابر کا حصہ نہیں مل پارہا ہے ان کی زندگی میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، بے روزگاری ان میں بڑھ رہی ہے حقوق ان کے متاثر ہیں اور وہ ایک کارآمد شہری بننے کے بھی قابل نہیں رہے آئین قانون اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو اپناتے ہوئے ہی ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں جس میں رکاوٹ موجود ہے جس کی طرف توجہ دینی ہوگی بھارت کا ایک عام ہندو شہری غربت میں مبتلا ہے اور یہ غربت عدم برداشت اس کو فروغ دے رہی ہے معاشرتی عدم برداشت کا یہ رویہ سیاست میں بھی نظر آتا ہے اور ایک ایسا بیانیہ وہاں فروغ پا رہا ہے جس میں نفرت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے مسائل اور وسائل کی کمی نفرت کو فروغ دے رہی ہے اور یہ نفرت اقلیتوں کی طرف رخ موڑرہی ہے جس سے صورتحال سنگین تر ہوتی جا رہی ہے اور بھارتی سیاست میں میں تبدیلی بھی آ رہی ہے Learn More

No comments:

Today and tomorrow

The political situation that has been in the background of the current situation in Kashmir has been highlighted in this video.  Kashmir Tod...