Showing posts with label کراچی ‏کے ‏مسائل ‏. Show all posts
Showing posts with label کراچی ‏کے ‏مسائل ‏. Show all posts

Friday, July 31, 2020

کراچی ‏کے ‏مسائل ‏

کراچی ایک بڑا شہر ہے جو دنیا کے بھی چند بڑے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی آبادی درجنوں ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے جس کے باعث اس شہر کے ایسے مسائل نے بھی جنم لیا ہے جو صرف بڑے شہروں کے مسائل ہی سمجھے جاتے ہیں ۔ مون سون بارشیں اس شہر کو عذاب میں مبتلا کردیتی ہیں اور نشیبی علاقے ڈوب جاتے ہیں اور ہونے والے نقصانات شمار نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔ جو پانی کھڑا رہتا ہے وہ بیماریوں کا سبب بنکر مزید نقصان پہنچانے کا کام کرتا ہے ۔ شہر کے نالوں پر تجاوزات موجود ہیں اور ان تجاوزات کو ختم کرنے کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوسکتی ہے ۔ نالے بند ہونے کی وجہ سے نکاسی آب ممکن نہیں ہوپاتی اور کچرا بارش کے پانی میں تیرتا نظر آتا ہے اور تعفن کے سبب لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے ۔ جہاں بارش کے پانی کی نکاسی مسئلہ ہے وہیں کچرے کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی کیوں کہ کچرے کی صفائی کیسے ممکن ہو جب ہر طرف پانی ہی پانی موجود ہو لہٰذا کچرا اٹھایا نہیں جاسکتا اور جن اداروں کے ذمہ یہ مسئلہ حل کرنے کی ذمّہ داری ہوتی ہے وہ چاہیں بھی تو یہ مسئلہ حل نہیں کرسکتے کیوں کہ پانی سڑکوں پر موجود ہوتا ہے ۔ کچرا کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہوتا ہے اور بارشوں میں بھی کچرا پیدا ہوتا ہے جو آگے چل کر گھمبیر صورتحال پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ صفائی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے جو اس شہر کے مسائل کا حل بھی ہے ۔  کراچی کو ایک بار مکمل طور اور بھرپور طریقے سے صاف کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جانی چاہیے جو ایک امید پیدا کرسکتی ہے کہ کراچی دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بن سکتا ہے کیوں کہ ایک بار کی مکمل صفائی کے بعد شہری اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہر دوبارہ گندہ نہ ہونے پائے اور صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ہوتا رہے جو وقت کی ضرورت ہے اور کراچی کے امیج بہتر بنانے کے لئے بھی ضروری ہے 
نکاسی آب کیلئے نالوں پر موجود تجاوزات ختم کرنا ضروری ہے جو کئی کئی منزلہ بھی ہیں اور سرکاری جگہ پر قائم ان تجاوزات سے لاکھوں روپوں کا مفاد وابستہ ہوچکا ہے اور یہ تجاوزات درجنوں لوگوں کے لئے روزگار کا ذریعہ بھی ہیں ۔ کراچی کی تجاوزات کیلئے پالیسی اگر اب نہیں بنائی گئی تو آئندہ بھی نہیں بنائی جاسکے گی جو مستقل طور پر حل کی طرف صورتحال کو لیکر جائے گی ۔ 

Tuesday, July 7, 2020

بارش ‏میں ‏کراچی ‏میں ‏ٹریفک ‏جام ‏کیوں ‏ہوتا ‏ہے ‏؟

کراچی میں بارش ایک عذاب سے کم نہیں ہے اور اس کے سبب جو مسائل سامنے آتے ہیں ان میں سے ایک اہم مسئلہ ٹریفک جام بھی ہے اور اس کے اسباب جاننے کی کوشش اس تحریر میں کی جائے گی - پاکستان کا پہلا دارالحکومت کراچی میں آبادی بڑھتی چلی گئی اور اسلام آباد کو اپنے بہترین محل و وقوع کے لحاظ سے دارالحکومت بنانے کا فیصلہ اس لئے بھی کیا گیا کہ کراچی میں ٹریفک بڑھ رہی تھی اور ٹریفک جام کے مسائل شروع ہوچکے تھے اس لئے حکمران طبقے کی طرف سے نیا دارالحکومت بنایا گیا - کراچی اس کے بعد نظر انداز ہونا شروع ہوا اور آج تک یہ کیفیت اور طرز عمل موجود ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کراچی کی آبادی مقامی بنیادیں نہیں رکھتی ہے اور دوسرے مقامات سے آئے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہے جو دھائیوں سے یہاں رہنے کے باوجود کراچی سے دلی وابستگی سے محروم ہیں - سیاسی حالات بھی اثر انداز ہوئے ہیں اور کراچی کس کا ہے اس کے لئے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ کراچی کا سیاسی مزاج یکساں نہیں ہے اور موجودہ حکمران جماعت سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اس شہر سے ابھری - کراچی کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے گاڑیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور سڑکیں تجاوزات کے سبب سکڑتی جارہی ہیں جس کا نتیجہ ٹریفک جام کی صورت میں سامنے آتا ہے اور بارشوں میں صورت حال زیادہ بدتر ہوجاتی ہے جو ایک مسلسل عذاب ہے اور اس کی ایک وجہ نالوں کی صفائی کی صورت حال بھی ہے جس کے باعث پانی سڑکوں پر اس قدر آجاتا ہے کہ وہ ڈوب جاتی ہیں اور ان پر موجود گاڑیاں بند ہوکر مسائل پیدا کردیتی ہیں - کراچی میں اس طرح کی صورت حال ہمیشہ ہر بارش میں پیدا ہوتی ہے جس کا ایک ہی سبب نالوں کی صفائی کا نہ ہونا ہے - کراچی کے وہ علاقے آج کی صورت حال میں متاثر ہورہے ہیں جو کبھی کراچی کے بہترین علاقوں میں شمار ہوتے تھے اور مسلسل نظر انداز ہونے سے یہ علاقے اب پسماندگی کی طرف گامزن ہیں اور اس کی تہہ میں سیاسی مفادات بھی تلاش کئے جاسکتے ہیں جنہوں نے ان علاقوں کو متاثر کرنا شروع کیا ہے جو کبھی تعلیمی تناسب میں بھی بڑھ کر تھے اور بہترین تہذیبی ماحول کے حامل بھی تھے - 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...