بجلی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی اور معیشت متاثر ہورہی ہے - کراچی صنعتی اور تجارتی حب ہے اور اس کو متاثر اور پسماندگی کی طرف دھکیلنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں جن کی بنیادیں سیاسی ہیں - کراچی کو متاثرہ کرنے سے تاجروں اور صنعتکاروں کا رجحانات تبدیل ہوسکتے ہیں اور یہ طبقات بہت حد تک بے چین ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل بھی کردی ہے
سیاسی جماعتوں پر عوامی دباؤ اور ان کی طرف سے کے الیکٹرک پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور امید دلائی جارہی ہے کہ سولہ مئی کو فرنس آئل کا بحری جہاز آنے سے مسئلہ حل ہوجائے گا جس کی کوئی خاص امید نہیں رکھی جاسکتی ہے اور صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔ شہر میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پیچیدگی پیدا کرسکتے ہیں اور روشنیوں کے شہر کہلانے والے کراچی کا بچا کچا امیج بھی تباہ کیا جارہا ہے جس کے بارے میں اب یہ کہا جاتا ہے کہ کراچی کبھی روشنیوں کا شہر تھا ۔