Showing posts with label Karachi in Social Media. Show all posts
Showing posts with label Karachi in Social Media. Show all posts

Tuesday, July 7, 2020

بارش ‏میں ‏کراچی ‏میں ‏ٹریفک ‏جام ‏کیوں ‏ہوتا ‏ہے ‏؟

کراچی میں بارش ایک عذاب سے کم نہیں ہے اور اس کے سبب جو مسائل سامنے آتے ہیں ان میں سے ایک اہم مسئلہ ٹریفک جام بھی ہے اور اس کے اسباب جاننے کی کوشش اس تحریر میں کی جائے گی - پاکستان کا پہلا دارالحکومت کراچی میں آبادی بڑھتی چلی گئی اور اسلام آباد کو اپنے بہترین محل و وقوع کے لحاظ سے دارالحکومت بنانے کا فیصلہ اس لئے بھی کیا گیا کہ کراچی میں ٹریفک بڑھ رہی تھی اور ٹریفک جام کے مسائل شروع ہوچکے تھے اس لئے حکمران طبقے کی طرف سے نیا دارالحکومت بنایا گیا - کراچی اس کے بعد نظر انداز ہونا شروع ہوا اور آج تک یہ کیفیت اور طرز عمل موجود ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کراچی کی آبادی مقامی بنیادیں نہیں رکھتی ہے اور دوسرے مقامات سے آئے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہے جو دھائیوں سے یہاں رہنے کے باوجود کراچی سے دلی وابستگی سے محروم ہیں - سیاسی حالات بھی اثر انداز ہوئے ہیں اور کراچی کس کا ہے اس کے لئے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ کراچی کا سیاسی مزاج یکساں نہیں ہے اور موجودہ حکمران جماعت سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اس شہر سے ابھری - کراچی کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے گاڑیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور سڑکیں تجاوزات کے سبب سکڑتی جارہی ہیں جس کا نتیجہ ٹریفک جام کی صورت میں سامنے آتا ہے اور بارشوں میں صورت حال زیادہ بدتر ہوجاتی ہے جو ایک مسلسل عذاب ہے اور اس کی ایک وجہ نالوں کی صفائی کی صورت حال بھی ہے جس کے باعث پانی سڑکوں پر اس قدر آجاتا ہے کہ وہ ڈوب جاتی ہیں اور ان پر موجود گاڑیاں بند ہوکر مسائل پیدا کردیتی ہیں - کراچی میں اس طرح کی صورت حال ہمیشہ ہر بارش میں پیدا ہوتی ہے جس کا ایک ہی سبب نالوں کی صفائی کا نہ ہونا ہے - کراچی کے وہ علاقے آج کی صورت حال میں متاثر ہورہے ہیں جو کبھی کراچی کے بہترین علاقوں میں شمار ہوتے تھے اور مسلسل نظر انداز ہونے سے یہ علاقے اب پسماندگی کی طرف گامزن ہیں اور اس کی تہہ میں سیاسی مفادات بھی تلاش کئے جاسکتے ہیں جنہوں نے ان علاقوں کو متاثر کرنا شروع کیا ہے جو کبھی تعلیمی تناسب میں بھی بڑھ کر تھے اور بہترین تہذیبی ماحول کے حامل بھی تھے - 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...