Showing posts with label Legal Aspect. Show all posts
Showing posts with label Legal Aspect. Show all posts

Tuesday, May 19, 2020

Legal Aspect of COVID-19

موجودہ صورتحال میں ایک اھم سوال یہ بھی اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کہیں قانون کی خلاف ورزی تو نہیں ہیں ۔ دنیا میں جمہوریت ایک بہترین طرز حکومت کے طور پر موجود ہے اور کہیں یہ مضبوط اور کہیں کمزور اور کہیں بہت زیادہ کمزور حالت میں ہے ۔ جمہوریت میں ریاست کے دستور کے مطابق حکومت چلائی جاتی ہے اور فیصلے کئے جاتے ہیں اور دنیا بھر کے دساتیر میں ایمرجنسی میں بنیادی حقوق معطلی کی گنجائش موجود ہے اور اب چونکہ دنیا ایک مہلک وائرس کے زد میں آچکی ہے اور عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ العمل ہے تو یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے اور اس کا جواب بھی موجود ہے ۔ بنیادی حقوق قانون کے مطابق دیئے جاتے ہیں اور خلاف ورزی پر عدالتوں سے رجوع کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں جہاں کہیں جمہوریت کمزور حالت میں ہے وہاں عدالتوں کی طرف سے ازخود کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہیں اور پاکستان میں بھی اسی طرح کی صورتحال میں عدالتی فیصلہ بابت کورونا وائرس آچکا ہے اور عدالتی حکم پر ملک بھر میں شاپنگ مالز اور کاروبار کھول دیا گیا ہے اور زندگی معمول پر محسوس ہورہی ہے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی جلد سڑکوں پر ہوگی اور ریلوے کا آپریشن کل سے شروع ہورہا ہے اور لوگوں کا ہجوم کہیں کہیں نظر آسکتا ہے یہ امر دلچسپی کا حامل ہے کہ ہجوم کی اپنی ایک نفسیات ہوتی ہے اور اھمیت موجود ہے اور دنیا بھر کا حکمران طبقہ ہمیشہ اس سے خوفزدہ رہا ہے اور ہے ۔ دنیا میں سویڈن ایک ایسا ملک ہیں جہاں عوام کے بنیادی حقوق معطل نہیں کئے گئے اور ان کو اس کا اختیار دیا گیا کہ وہ ازخود حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کس انداز سے وقت گزاریں اور سماجی فاصلے پر اپنا اختیار کس طرح استعمال کریں ان کے اختیار میں دیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ وہاں عمومی زندگی متاثر نہیں ہوئی اور لوگوں کو اپنے سیاسی حقوق متاثر ہونے کا احساس تک نہیں ہوسکا۔ جمہوریت کا تاریخی پس منظر اس کیلئے جدوجہد اور اس کا قانون سے ربط اور بنیادی شہری آذادیوں کو آرڈینینس اور تیزرفتاری سے بننے والے قوانین کے نفاذ کو عدالتی سطح پر جائزہ لیا جارہا ہے اور عدالتیں خود بھی فیصلے کررہی ہیں جو وہ ملکی دستور اور قوانین کو مدنظر رکھتے کررہی ہیں ۔ عدالتیں جیلوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا اختیار بھی استعمال کررہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ عدالتوں نے عوامی حقوق کے لئے ازخود اپنا اختیار اس انداز سے استعمال کیا جب عام شہری شدید تذبذب کی حالت میں موجود تھا اور عدالت نے یہ بھی ثابت کیا کہ جمہوریت میں دیا گیا ریاستی توازن کس طرح کام کرتا ہے اور قانون کا بنیادی مقصد کیا ہوتا ہے جبکہ دنیا کے حکمران ایک نیا سیاسی کلچر پیدا کرنے میں مصروف ہیں 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...