حاصل کرنے کے بعد اگلے مراحل میں موجود ہے ۔ پاکستان میں غربت کے سبب بہت سے گھرانوں کی طرف سے اپنے بچے ٹھیکے پر مالدار اور آسودہ حال گھرانوں کو دینے کا رجحان موجود ہے جہاں انہیں خوراک اور دیگر ضرورت کی اشیاء مل جاتی ہیں اور اس کے علاوہ سالانہ یا چھ ماہی تنخواہ ان بچوں کے والدین حاصل کرتے ہیں ۔ ایسے بہت سے گھرانے موجود ہیں جہاں ان بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور آئے روز اس طرح کی رپورٹس میڈیا کی توسط سے سامنے بھی آتی رہتی ہیں ۔ پاکستان کے معاشرے میں بچوں پر تشدد اور ان کا استحصال کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس کی جڑیں روایات سے جڑی ہوئی ہیں اور بچوں پر تشدد فرض سمجھ کر کیا جاتا ہے - بچوں کے بارے میں بڑوں نے ہی سوچنا ہوتا ہے اور پاکستان کے معاشرے کا یہ پہلو خاصا کمزور ہے اور ایسے ماحول میں اس نوعیت کے بل کا سامنے آنا خوش آئند ہے جس کے قانون سازی کے مراحل سے معاشرے میں بچوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک میں تبدیلی کی امید رکھی جاسکتی ہے ۔ غربت ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لاتعداد مسائل معاشرے میں موجود ہیں اور درست سمت میں کئے جانے والے اقدامات ان مسائل میں کمی لاسکتے ہیں ۔ بچوں کی گھریلو ملازمت کے لئے پابندی معاشرے میں بچوں کے لئے نئی سوچ بھی سامنے لائے گی اور یہ بچے تعلیم و ہنرمندی سیکھ کر معاشرے کے کارآمد فرد بن پائیں گے ۔ قانون کے بارے میں اس کے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ اس کا عملی نفاذ بھی ممکن بنایا جائے اور روایت کے مطابق یہ ایسا قانون نہ بن جائے جو عملی طور پر قابل نفاذ نہ ہو اور جس کی خلاف ورزی ہو - بچہ مزدوری کے حوالے سے بہت سے قوانین موجود بھی ہیں جن پر ان کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوتا ہے اور موجودہ بل بھی اس کی ایک مثال ہے جس کو سامنے لایا گیا ہے اور یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کے لئے ماحول بھی تشکیل دیا جاسکے - ہمارے معاشرے میں بچے کارخانوں ، تندوروں ، دکانوں وغیرہ میں بھی کام کرتے ہیں جہاں ان کو سستے مزدوروں کی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور وہ کام کسی بھی بڑے فرد کی طرح سے ہی کرتے ہیں اور اتنا ہی کرتے بھی ہیں لیکن ان کی اجرت بہت کم ہوتی ہے اور ان سے کام ان کی بساط سے بڑھ کر لیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ پھول جلد مرجھا جاتے ہیں ۔ بچے حساس بھی ہوتے ہیں اور جب شعوری طور پر وہ ذمہ داری کا ادراک کرتے ہیں تو وہ بہت زیادہ محنت کرنے لگتے ہیں اور ان بچوں کے آجروں کو اس کا فائدہ حاصل ہوتا ہے جو اکثر بچوں کو دوسرے لوگوں کے سامنے یاد دلاتے رہتے ہیں کہ اس کے چونکہ گھریلو حالات ٹھیک نہیں ہیں لہٰذا یہ بچہ مزدوری کررہا ہے اور جب یہ بات بچہ سنتا ہے تو پوری دلچسپی اور محنت سے کام کرنے لگتا ہے - آجروں کی طرف سے یہ استحصال جذباتی استحصال کے زمرے میں آتا ہے
Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Showing posts with label Law banning child domestic work in Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Law banning child domestic work in Pakistan. Show all posts
Saturday, July 18, 2020
Law banning child domestic work in Pakistan
بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی کا بل پاکستان کی کابینہ کی جانب سے منظوری
Subscribe to:
Posts (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...