Showing posts with label قربانی ‏کی ‏آلائشیں ‏. Show all posts
Showing posts with label قربانی ‏کی ‏آلائشیں ‏. Show all posts

Saturday, August 1, 2020

قربانی ‏کی ‏آلائشوں ‏کو ‏کارآمد ‏بنائیے ‏



قربانی سنت ابراہیم ہے اور دنیا بھر میں مسلمان عید الضحیٰ کے موقع پر اپنی بساط کے مطابق قربانی کرتے ہیں ۔  پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں قربانی کی جاتی ہے اور اس دوران ایک ایسا مسئلہ بھی سامنے آتا ہے جو شاید دنیا میں کہیں اور جگہ اس انداز سے نہ ہو اور وہ مسئلہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق ہے جو بڑے شہروں میں زیادہ گھمبیر صورتحال پیدا کرتا ہے اور کچھ مخصوص شہر ایسے بھی ہیں جہاں اس مسئلہ کی شدت بہت زیادہ ھے اور کراچی ایسا ہی ایک شھر ہے جہاں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو نالوں میں ڈال دیا جاتا ہے جو اس شہر کے ساتھ ایک ظلم ہے اور ایسا کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو شہر کو برباد کررہے ہیں ۔  قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کا مسئلہ اس لئے بھی درپیش آتا ہے کہ بہت سے اعضاء عام دنوں میں کھائے جاتے ہیں اور وہ عید الضحیٰ کے موقع پر نہیں کھائے جاتے کیوں کہ گوشت وافر مقدار میں ہر کسی کے پاس موجود ہوتا ہے ۔  ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ قربانی کی یہ آلائشیں کارآمد بھی ہیں تو اس کا جواب ہاں میں ہے ان آلائشوں کو اگر زمین میں دبا دیا جائے تو کچھ مخصوص وقت کے بعد یہ آلائشیں بہترین کھاد میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور کارآمد شے بن کر فائدہ مند ہوتی ہیں اور دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ کام سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر ہورہا ہے اور ہمیں ضرور اس تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ایک ناکارہ سمجھی جانے والی شے سے بہترین آمدنی کے مواقع موجود ہیں ، عموماً خون،اوجڑی ،سر،انتڑیاں ، ہڈیاں اور دیگر فضلہ اگر کسی کھلی جگہ ،سڑکوں ، پارکوں اور نالوں میں پھینکنے کے سنگین نتائج سامنے آتے ہیں اور یہ جرم بھی ہے اور اگر کسی کھلی جگہ پھینک دیں تو بیماریاں پھیلنے کے خدشات موجود ہیں جن میں کوروںا وائرس کے علاوہ ہیضہ اور اسہال اہم ترین ہیں 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...