Showing posts with label Tariq Aziz Show (Bait Bazi Competition) as History. Show all posts
Showing posts with label Tariq Aziz Show (Bait Bazi Competition) as History. Show all posts

Thursday, March 23, 2023

Tariq Aziz Show (Bait Bazi Competition) as History

طارق عزیز شو میں منعقد کردہ بیت بازی کے مقابلے کی ایک کلیکشن پیش خدمت ہے یہ نایاب انتخاب آپ کو ماضی کی حسین یادوں کی طرف لے جائے گا اور آپ میں سے بہت سے لوگوں کو بچپن کے دن یاد آ جائیں گے طارق عزیز طویل عرصہ پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ رہے اور مختلف پروگرام پیش کرتے رہے طارق عزیز شو ابتدا میں نیلام گھر کہلاتا تھا جسے بعد میں طارق عزیز شو کا نام بطوراعزاز دیا گیا پاکستان ٹیلی ویژن پر پیش کیے جانے والے پروگراموں میں نیلام گھریا طارق عزیز شو کو بہت اہمیت حاصل رہی ہے اور یہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایک حصہ بھی ہے ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کرے گا اور گزرے ہوئے وقت میں آپ کھو جائیں گے اور بہت کچھ آپ کو یاد آئے گا آپ کی یاداشت آپ کو تروتازہ کر دے گی اور آپ بہت بہتر محسوس کریں گے - پاکستان میں ٹیلی ویژن کا تصور 1956 میں سامنے آیا اور پہلی بار اس منصوبے کے لیےغور کیا گیا- سرکاری سطح پر ہونےوالا یہ غور 1960 میں عملی شکل میں سامنے آیا اس وقت کے صدر ایوب خان نے منظوری دی اور اس طرح سے پاکستان ٹیلی وژن کے قیام کے لئے ابتدائی کام شروع ہونے کے سرکاری سطح کے اقدامات نظر آتے ہیں ١٩٦١ اور اور ١٩٦٢ میں ٹیلی ویژن کے لیے ابتدائی کام ہوا اور لاہور میں اس کا ہیڈ کوارٹر بنایا گیا اس ضمن میں جاپان اور برطانیہ کےاداروں تکنیکی مدد حاصل کی گئی اور ابتدائی کام سر انجام دیا گیا نومبر١٩٦٤میں پہلی بار نشریات کا آغاز ہوا اور یہ نشریات بلیک اینڈ وائٹ تھیں کیونکہ اس زمانے میں رنگین نشریات ترقی یافتہ ممالک میں ہی ہوتی تھی اور پسماندہ ممالک میں میں ٹیلی ویژن سادہ اور بلیک اینڈ وائٹ ہی تھا ابتدا میں ٹیلی ویژن خبروں سے وابستہ اور واقعات کے سلسلے میں کام کیا کرتا تھا رفتہ رفتہ اس سے بچوں کے پروگرام اور ڈرامے پیش کرنے کا آغاز ہوا جسکو عوام الناس کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی اور پھر ایک ایسا تاثر پیدا ہوا کہ ٹیلی ویژن ڈراموں کے لئے ہی ہے جبکہ اس کی ابتدائی شکل اوراس کا ابتدائی تصور خبروں کو پیش کرنے کے حوالے سے تھا 26 نومبر 1967 کو اس وقت کے صدر ایوب خان نے لاہور میں پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات کے آغاز کا باقاعدہ افتتاح کیا جو ریڈیو پاکستان لاہور میں ایک پرانے سے روم میں قائم کیا گیا تھا اور کچھ حصے پرخیمہ بھی بنایا گیا تھا اس زمانے میں ٹیلی ویژن کو اتنی زیادہ اہمیت حاصل نہیں تھی اور ریڈیو پاکستان کو اس سے زیادہ اہمیت حاصل تھی اور وہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ادارہ تھا اور معاشرے میں اس کی اہمیت بھی بہت زیادہ تھی اسکو بہت زیادہ سنا بھی جاتا تھا پاکستان ٹیلی ویژن پرائیوٹ تھا اور باقاعدہ سرکاری سطح اس کو 1971 میں ملی اس کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن سے جو پروگرام شروع کیے گئےان میں سرفہرست موسیقی کے پروگرام اور بچوں کے پروگرام شامل ہیں خبر نامہ پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک اہم پروگرام ہوا کرتا تھا اور لوگ باقاعدہ اس کے لئے انتظار کرتے تھے کوئی خاص خبر بلیٹن کی صورت میں بھی سامنے آتی تھی جو اہمیت کی حامل ہوتی تھی پاکستان ٹیلی ویژن 24 گھنٹے بھی نہیں چلتا تھا اور مخصوص اوقات کار تھے اور جلد ہی بند ہو جاتا تھا اور عوام اس کی نشریات سے محروم ہوجاتے تھے انیس سو اسی اور انیس سو نوے کی دھائی میں پاکستان ٹیلی ویژن ڈرامے کے عروج کی تاریخ ہے جب اس سے بہترین ڈرامے پیش کیے گئے ا

VIDEO WATCH HERE

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...