Showing posts with label correption ‎/ ببدعنوانی ‏. Show all posts
Showing posts with label correption ‎/ ببدعنوانی ‏. Show all posts

Sunday, July 26, 2020

بدعنوانی ‏کو ‏جمہوریت ‏کیسے ‏ختم ‏کرتی ‏ہے ‏

اکثر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کیا بدعنوانی جمہوریت ختم کرنے کے قابل ہے یا اس کے لئے سہولیات مہیا کرنے کا سبب بنتی ہے اور اس کا جواب بہت آسانی سے دیا جاسکتا ہے کہ بدعنوانی کو جمہوریت سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور کوئی دوسرا ذریعہ موجود نہیں ہے اور جو لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قوانین کا نفاذ بدعنوانی روکتا ہے تو اس کی اھمیت زیادہ ابھر کر سامنے آتی ہے کہ جمہوریت میں اجتماعی شعور ہی ایسے قوانین بنواتا ہے جو نہ صرف عوام الناس کے بہترین مفاد میں ہوں بلکہ بدعنوانی کے راستے میں بطورِ رکاوٹ محسوس کیے جاسکیں 
جمہوریت کی خاص خوبی یہ ہوتی ہے کہ مفاد دراصل مفاد عامہ بن جاتا ہے اور عوام الناس کو شامل کئے بغیر مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں اور سیاسی بنیاد پر مزید بہتری حاصل کرنے کے لئے مجبوراً عوام کی تائید و حمایت ضروری سمجھی جاتی ہے اور ابتدائی سطح پر محدود اور پھر مجبوراً اس کا دائرہ کار وسیع کرنا ضروری قرار پاتا ہے اور جب یہ دائرہ کار بہت زیادہ وسیع تر ہوجائے تو وہیں سے بدعنوانی کا خاتمہ شروع ہوتا ہے ۔ انفرادی مفاد اجتماعی مفاد میں ڈھل جاتا ہے اور اجتماعی شعور بدعنوانی کو روکتا ہے ۔ جمہوری نظام حکومت میں عوام کی رسائی ہر جگہ موجود ہوتی ہے اور کہیں بھی بدعنوانی موجود ہو تو وہ ابھر کر سامنے آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جمہوریت میں مسلسل بدعنوانی کے معاملات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں اور کچھ بھی چھپایا نہیں جاسکتا اور چھپانے کیلئے کچھ لوگوں کو اپنے مفاد میں شامل کرنا ضروری ہو جاتا تھا اور پھر سلسلہ جاری رہتا ہے اور بدعنوان شخص وقتی طور یہ سمجھ لیتا ہے کہ وہ کامیاب ہوچکا ہے اور اب اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے جو شدید نوعیت کی غلط فہمی ہوتی ہے اور کامیابی صرف دور آمریت میں مکمل سمجھی جاتی ہے جب مزید چھپ جاتا ہے اور سامنے نہیں آتی ہے جبکہ جمہوریت میں چھپانا مشکل کام بن جاتا تھا اور یہیں سے بدعنوانی بے نقاب ہوتی ہے 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...