Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Showing posts with label کورونا وائرس ۔ سیاسی پہلو . Show all posts
Showing posts with label کورونا وائرس ۔ سیاسی پہلو . Show all posts
Friday, May 15, 2020
کورونا وائرس ۔ سیاسی پہلو
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پھیلے خوف,اندیشے اور موجود صورتحال کے کئی پہلو موجود ہیں جن اس کا سیاسی پہلو بھی اھمیت کا حامل ہے اور اس تحریر میں اس پر روشنی ڈالی جائے گی مندرجہ ذیل سیاسی پہلو قابلِ غور ہیں ۔ جمہوریت نے جو سفر صدیوں میں طے کیا تھا اس کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور تدارک کیلئے کی جانے والی تدابیر جیسے کہ لاک ڈاؤن اور سماجی دوری نے نقصان پہنچایا ہے اور بنیادی جمہوری سیاسی تصورات میں دڑار پیدا ہوئی اس کے علاوہ چین پر سیاسی طور پر الزامات لگائے گئے کہ اس نے دانستہ طور پر وائرس پھیلایا ہے جس کی سیاسی بنیادوں پر تنقید اور نفی سامنے آئی اس موقف کے حق میں دلائل بھی سامنے لائے گئے اور پرانی ویڈیوز اور اس کے مندرجات سے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جواز بنا کر سیاسی بنیادوں پر اس کا فائدہ اٹھا لیا گیا اور کشمیری عوام کو صحت کی سہولیات تک رسائی کو روکا گیا اور ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ۔ لاک ڈاؤن سویڈن کے علاوہ تقریباً پوری دنیا میں لگایا گیا اور اس سے غربت میں اضافہ ہوا اور خصوصاً ترقی پذیر غریب ممالک میں سماجی اور سیاسی بے چینی نے جنم لیا جو ان ممالک میں سیاسی تبدیلی بھی پیدا کر سکتی ہے اور ان ممالک کی معیشت نے جو نقصان برداشت کیا اس کے سیاسی نتائج وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گے ۔ عالمی مالیاتی اداروں نے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا یہ اضافہ سیاسی پہلو رکھتا ہے اور پھر خصوصاً ایسے وقت میں کچھ ممالک کو آئندہ مالیاتی سال کے لئے ہدایات دی گئيں جن میں پاکستان شامل ہے جو مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ۔ دنیا کے سامنے ایک نیا تجربہ آیا اور اس سے صرف وہ ممالک ہی بچ پائیں گے جو بہتر معیشت کے ساتھ موجود ہیں اور زیادہ آبادیوں والے ممالک اب زیادہ متاثر ہونگے جہاں کمزور معیشت اور صحت کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے بروقت ٹیسٹ نہیں کئے گئے اور پیدا شدہ صورتحال سیاسی بحران کی طرف جاسکتی ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...