Showing posts with label Democratic concept of Social Distance. Show all posts
Showing posts with label Democratic concept of Social Distance. Show all posts

Wednesday, May 27, 2020

جمہوریت ‏اور ‏سماجی ‏دوری ‏

آج دنیا بھر میں ساڑھے تین لاکھ افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں کے لئے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی ہے کہ یہ تعداد کہاں تک پہنچ جائے اور کسی عالمی وباء کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جو کہ اب ریکارڈ کا ایک حصہ بھی ہے - انسانی معاشرے کے لئے کچھ عناصر ضروری سمجھے جاتے ہیں اور ان میں دستور کے مطابق ریاست کا چلایا جانا اہم ترین ہے اور جو ریاست دستور کے مطابق چلائی جارہی ہو وہاں جمہوریت بطور طرز عمل اور سیاسی ضرورت موجود ہوتی ہے جس کے لئے انسان نے صدیوں جدوجہد کی اور ریاست کو ترقی یافتہ بنایا اور جس کے سبب معاشرے ترقی یافتہ بنے - آج کے ترقی یافتہ ممالک یا معاشرے جمہوریت کی ترقی یافتہ شکل بھی ہیں اور اتفاقیہ طور پر ان ہی ممالک اور معاشروں کو کورونا وائرس نے زیادہ متاثر بھی کیا مثلاً امریکہ جہاں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہیں اس کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی مخدوش صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے جو کہ ایک المیہ بھی ہے اور اس نے انسان کو دوسرے انسان سے خوفزدہ کردیا ہے اور ہر کوئی دوسرے کو ایسی نگاہ سے دیکھ رہا ہے کہ جیسے وہ کورونا وائرس کا نشانہ بن چکا ہے اور اس سے سماجی دوری اپنانے کی ضرورت ہے جب کہ ایسا ہرگز نہیں کیونکہ اگر کوئی دوسرا انسان کورونا وائرس سے متاثر نہیں تو وہ صحت مند ہے اور آپ اس سے روزمرہ کے تعلقات برقرار رکھ سکتے ہیں اور اس سے آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے جس بات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی فرد آپ کے اردگرد موجود ہو اس کے لئے واضح لائحہِ عمل اپنانے کی ضرورت ہے اور اس بات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے اور میڈیا میں اس کے لئے تشہیری مواد موجود ہونا چاہیے آج کوئی بھی شخص اپنی بیوی سے خوفزدہ نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بیوی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے یہی طرزِعمل ہمیں پورے معاشرے کے لئے اپنانا ہوگا اور جن لوگوں کو معمولی سے بھی خدشات یا علامات ہوں انہیں لازمی اپنا ٹیسٹ کرانا ہوگا - صدیوں سے موجود جمہوری روایات آج خطرات میں ہیں اور اگر اس بنیادی تصور کو سمجھ لیا جائے تو ہم جمہوریت ,اس کے لئے کی جانے والی جدوجہد ,اس کے ثمرات اور منسلکہ تصورات و روایات کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں اور بنیادی تصور کے طور پر ہمیں یہ بات سمجھنی ہے کہ سماجی دوری کو کیسے اور کس طرح سے اپنایا جائے جو آج کی ضرورت بھی پوری کرے اور جمہوری روایات و تصورات کے ساتھ ساتھ اس کے ثمرات کو ضائع ہونے سے بھی بچایا جاسکے 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...