Showing posts with label جمہوریت ‏اور ‏سیاسی ‏جماعتیں ‏. Show all posts
Showing posts with label جمہوریت ‏اور ‏سیاسی ‏جماعتیں ‏. Show all posts

Tuesday, June 23, 2020

جمہوریت ‏میں ‏سیاسی ‏جماعتوں ‏کا ‏کردار ‏

پوری دنیا میں جس نظام حکومت پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے وہ جمہوریت ہے یعنی عوام کی حکومت , عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے , جمہوریت کی عملی شکلیں مختلف ممالک میں الگ الگ ہیں لیکن بنیادی تصور یکساں ہے یعنی عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں جو اپنے ووٹ کے ذریعے کسی نمائندہ فرد کو اسمبلی کا ممبر بناتے ہیں جو ان کے احساسات اور مسائل کی ترجمانی کرتا ہے  ۔ قیام پاکستان کے فوراً بعد ہی اس بات پر اتفاق رائے حاصل کرلیا گیا تھا کہ وطن عزیز کو جمہوریت کے تحت چلایا جائے  گا اور اس کی ایک وجہ خود انگریز سرکار کی بذریعہ جمہوریت ہی قیام پاکستان اور انتقال اقتدار کی کارروائی تھی - پاکستان کو بانی پاکستان کی صورت میں جو شخصیت ملی وہ اعلیٰ درجے کے قانون دان اور سیاست دان تھے جن کی دانائی اور بصیرت تسلیم شدہ تھی اور انگریز سرکار محمد علی جناح کو برصغیر کا نمائندہ رہنما سمجھتے تھے اور ان کی سفارشات کو اھمیت دیتے تھے حتیٰ کہ انگریزوں کے دور میں بنے بہت سے قوانین جن کا تعلق ریاست اور سیاست سے تھا ان میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی معاونت اور مشاورت شامل حال رہی ہے - قیام پاکستان کے فوراً بعد بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل پاکستان حلف لیا اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال لی اس وقت ملک مسائل کا شکار اور وسائل کی عدم دستیابی نے ان کی توجہ مکمل طور پر عوامی سطح تک محدود رکھی اور زندگی نے ان کو اتنی مہلت ہی نہیں دی کہ وہ ملک کو آئین یا دستور دے جاسکیں اور قیام پاکستان کے کچھ ہی عرصہ بعد ان کا انتقال ہو گیا - قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے قریبی رفقاء بہت ہی قلیل عرصہ میں ایک ایک کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی حکومت فوج کے پاس چلی گئی اور ملک میں پہلا مارشل لا نافذ کردیا گیا - مارشل لا ایک ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں فرد واحد میں تمام تر اختیارات مرتکز ہوجاتے ہیں اور نچلی سطح پر موجود مسائل , جذبات اور احساسات وہاں تک نہیں پہنچ پاتے لہٰذا سب سے اھم تقاضا آئین یا دستور تعطل کا شکار رہا جسے کچھ عرصے بعد نافذ کردیا گیا اور ملک میں پہلی بار ملکی دستور نافذ ہوا اس سے پہلے انگریزوں کے بنائے قوانین کے مطابق ہی ملک کو چلایا جاتا رہا ۔ قیام پاکستان کے فوراً بعد جمہوریت ، سیاسی جماعتوں ، عوامی نظریات و افکار اور عوامی احساسات جمہوری انداز میں آگے نہ بڑھ سکے ، وطن عزیز جاگیر درانہ کلچر کے تحت روایات کا پابند رہا ، شرح خواندگی شرمناک تھی اور اس کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی اور صنعت بھی نہ ہونے کے برابر تھی جو کہ جمہوری طرز ریاست و سیاست میں ناگزیر درجہ رکھتی ہے اسی دوران پاکستان میں رفتہ رفتہ سیاسی جماعتوں کا ظہور ہوا اور آج کئی درجن سیاسی جماعتیں پاکستان میں موجود ہیں ، ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے موجود ہیں اور چونکہ سیاسی جماعتیں برائے راست عوام سے منسلک ہوتی ہیں لہٰذا ملک کی تعمیر و ترقی ان کا کردار کلیدی نوعیت کا ہوتا ہے - پاکستان کثیر الثقافت ملک ہے جس کا عکس سیاسی جماعتوں اور ان کے نظریات و افکار میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ، سیاسی جماعتیں عوام کے احساسات ، جذبات ، مسائل ، نظریات ، خواہشات اور حقوق کی نگہبانی کرتی ہیں اور خلاف ورزی پر اپنا ردعمل بھی دیتی ہیں جو بعض اوقات شدید نوعیت لئے ہوتا ہے اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو عوامی سطح پر حمایت و تائید سے محروم ہوکر ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں اور یوں معاشرے میں سیاسی جماعتوں کی تعداد کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ تعداد قلیل ہوتی ہے اور اس کا سبب سماجی شعور ہوتا ہے جو سیاسی جماعتوں کی تعداد کو محدود رکھتا ہے 

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...