اس تجزیہ میں یہ جائزہ لیا جائے گا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی اصل وجوہات کیا ہیں اور آئندہ وقت میں کس قسم کی صورتحال کا سامنا بھارت کرسکتا ہے - بھارت میں پھیلی غربت ہی سب سے بڑا سبب بنکر سامنے آئی ہے اور لوگوں میں موجود ڈر اور خوف کے سبب اصل حقائق سامنے نہیں آرہے ہیں اور یہ اب رفتہ رفتہ سامنے آنے سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے - بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آنے والی تیزی حیرت انگیز نہیں ہے کہ اس حقیقت کو چھپا کر رکھا گیا تھا اور اب صورتحال اس حد تک خراب ہوسکتی ہے جہاں اس پر قابو پانے میں شدید دشواری ہوسکتی ہے - بھارت کی صورتحال پر عالمی ادارہ صحت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ غریب ملک کے اس مسئلے کا کوئی حل نکالنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کی آبادی کم ہوسکتی ہے - عام لوگ علاج نہیں کراسکتے ہیں اور سرکاری سطح پر ہر کسی کو سہولت موجود نہیں ہے جو آگے چل کر ایسی صورتحال پیدا کرسکتی ہے جس کے نتیجے میں انتہائی سطح پر پھیلاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کو اموات کے تناسب سے بھی سمجھا جاسکتا ہے جو جنوبی ایشیا کی سطح پر سب سے زیادہ ہے - صحت و صفائی کی ناقص صورتحال بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے جس کو بہتر بنایا جائے تو اموات اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے - بھارت میں موجود ماحولیاتی مسائل بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہورہے ہیں اور اس سے جڑے دیگر مسائل بھی موجود ہیں اور ان کی تہہ میں غربت اور اس کی ثقافت بھی موجود ہے جس کے زیر اثر بھارت میں ٹوائلٹ کلچر موجود ہے اور ایک ٹوائلٹ ہزاروں افراد استعمال کررہے ہیں جو ماحولیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے - بھارت میں جن ریاستوں کی آبادی زیادہ ہے وہیں کورونا وائرس کے سبب اموات کا تناسب بھی زیادہ ہے اور جہاں آبادی کم ہے وہاں یہ تناسب کم نظر آتا ہے اور اس کی وجہ کشیدہ گنجان آباد محل و وقوع قرار دیئے جاسکتے ہیں جن کی وجہ سے نہ تو قرنطینہ ممکن ہے اور نہ ہی علاج کی دستیاب سہولیات موجود ہیں جن کے سبب مسائل گھمبیر رخ سے سامنے آرہے ہیں - وائرس کے پھیلاؤ کے جہاں سماجی نکتہ نظر موجود ہے وہیں سیاسی نکتہ نظر بھی موجود ہے اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور سیاسی مخالفین کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کی حکمت عملی بنا کر سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے اور سیاسی نتائج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے - معاشرے میں پھیلی ہوئی غربت کی وجہ سے خوراک کے مسائل موجود ہیں اور ان کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت کمتر سطح پر موجود ہے اور ری کوری کا تناسب بھی کم ہے جو ایک مشکل صورتحال میں بھارت کو لے جاسکتا ہے -
Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Showing posts with label India -Covid -19. Show all posts
Showing posts with label India -Covid -19. Show all posts
Subscribe to:
Posts (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...