Showing posts with label COVID- 19. Show all posts
Showing posts with label COVID- 19. Show all posts

Wednesday, June 24, 2020

کورونا ‏سے ‏پیدا ‏شدہ ‏تبدیلیاں ‏

آج کی دنیا ایک بدلی ہوئی دنیا ہے اور نوول کورونا وائرس نے دنیا کا مزاج بدل کر رکھ دیا ہے اور بنیادی طور جو تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں ان کا انتہائی مختصر جائزہ اس آرٹیکل میں پیش کیا جائے گا - ترقی یافتہ ممالک جو مالی وسائل رکھتے ہیں وہ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں اور ترقی پذیر غریب ممالک کی معیشت بیٹھ گئی ہے جس کو ایک طویل عرصہ چاہیے لہٰذا اِس کا ایک ہی حل ہے کہ ان کے قرضے اور ان پر عائد سود ختم ہو - پوری دنیا میں عوام پریشان اور حکومتیں حیران ہیں جو دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق سماجی شعور میں اضافہ ہوا ہے اور اب آئندہ کا انسان بہتر تر شعور کے ساتھ زندہ رہے گا - بھوک ،غربت ،پسماندگی اور معاشرتی گراوٹ بڑھتی جائے گی اور ایک نیا ماحول سامنے آسکتا ہے جہاں روپے پیسے کی اھمیت مزید بڑھ سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں ،طبی عملے اور ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آئے گا - سیاسی افکار نیا رخ لے سکتے ہیں اور اچھی حکمرانی اور جمہوریت کے سنہرے اصول کہیں غائب ہوسکتے ہیں اور اس کی جگہ مطلق العنانیت کا فروغ ہوگا جس کو روکنے کی جدوجہد ابھی سے شروع کرنے کی ضرورت ہے - پہلے سے ہی موجود ڈیجیٹل کلچر مزید فروغ حاصل کرے گا اور ایک سیاسی ضرورت سمجھتے ہوئے بھی اس کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی - کورونا وائرس مکمل طور پر دنیا سے ختم نہیں ہوگا اور ویکسین آنے کے باوجود یہ موجود رہے گا اور اس کے ساتھ ہمیں ایچ آئی وی جیسا سلوک اپنانا ہوگا - لاک ڈاؤن ایک سیاسی ضرورت بھی تھی تاکہ غریب ممالک اپنے قرضے اور سود معاف کراسکیں اور اس نتیجہ بھیانک نکلا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوک اور غربت نے لوگوں سے ان کی زندگیاں چھین لیں اور اس کی ایک مثال بھارت ہے جہاں اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سرکاری طور پر اعدادوشمار مشکوک ہیں وہاں کم شرح اموات دکھائی جارہی ہیں تاکہ دنیا کی توجہ بھارت پر مرکوز نہ ہو - ترقی یافتہ ممالک میں بلعموم اور ترقی پذیر ممالک میں باالخصوص صفائی و ستھرائی کی صورتحال متاثر ہوئی ہے اور اس کا معیار بھی گرا ہے جو تشویش ناک ہے اور مزید اس میں گراوٹ آسکتی ہے - آج کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک الیکٹرانک تعلیمی نصاب تیار ہوسکتا ہے جو آئندہ بھی اس طرح کے حالات میں کام آسکتا ہے اور طلباء و طالبات اس سے مستفید ہوپائیں گے اور مستقبل کی اس ضرورت کی طرف بھرپور توجہ دی جاسکتی ہے جو اب ایک اھم تقاضا بھی ہے 

What are the causes of skinny girls?

The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...