Showing posts with label پاکستانی ‏ڈرامہ ‏Pakistani ‎drama ‎. Show all posts
Showing posts with label پاکستانی ‏ڈرامہ ‏Pakistani ‎drama ‎. Show all posts

Friday, July 17, 2020

پاکستانی ‏ڈراموں ‏کا ‏مختصر ‏جائزہ ‏

پاکستانی ڈراموں کا مختصر جائزہ اس تحریر میں پیش کیا جائے گا جو اس بات پر روشنی ڈالے گا کہ کیا وجوہات ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار گررہا ہے ۔  آج کل جو ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں اور جن کی تشہیر بھی کی جاتی ہے انہیں کم سے کم سرمائے سے تیار کیا جاتا ہے اور تین چار گاڑیوں ، دو بنگلوں اور ایک آدھ دفتر میں فلم بند کیا جاتا ہے اور نئی حکمت عملی کے تحت ڈرامے میں خوبصورت لڑکیوں کی غیر معمولی تعداد نظر آتی ہے جو آج کل کی پبلک ڈیمانڈ بھی ہے اور ڈرامے کی کامیابی کی واحد وجہ بھی ہے ۔  تیار ہونے والے ڈرامے کم از کم کرداروں سے تیار کرنے کی روایت چل رہی ہے اور مختصر اسکوپ ڈرامے کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہورہا ہے لیکن اس سے ڈرامے کا معیار تیزی سے گررہا ہے اور مقابلتاً زیادہ ڈرامے بھی معیار گراتے جارہے ہیں جن کی بہترین تشہیری مہم بھی چلائی جاتی ہے جو ناظرین کی طلب کو خاطر خواہ پوری بھی نہیں کررہی ہے اور بیک وقت ایک کردار مسلسل کئی ڈراموں میں نظر آتا ہے خصوصاً جو خوبصورت لڑکی وائرل ہوجاتی ہے اس کو لیکر کئی ڈرامے ایک ساتھ ہر ہفتے دکھانے کا رجحان پروان چڑھایا جارہا ہے لیکن اس سے جہاں معیار گررہا ہے وہیں ڈرامے کا روایتی تصور مسخ ہورہا ہے اور شاندار ڈرامے جن میں معاشرے کے لئے آگے بڑھنے کیلئے سبق پیش کئے جاتے تھے وہ اب ماضی کا حصہ ہے اور صرف جذباتی استحصال کی نت نئے زاویئے پیش کئے جاتے ہیں جو آج کل کے حالات سے مطابقت بھی رکھتے ہیں اور بعض اس قدر مقبولیت حاصل کرلیتے ہیں کہ زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لئے ان کو سینما میں بطور فلم بھی پیش کیا گیا ہے ۔


































SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...