Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Showing posts with label قوت مدافعت . Show all posts
Showing posts with label قوت مدافعت . Show all posts
Monday, June 22, 2020
قوت مدافعت کے بارے میں عام معلومات
اردو زبان میں قوت مدافعت کیلئے مناعت کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ مناعت زندہ اجسام میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے اور بیرونی حملے میں تحفظ مہیا کرنے کا کام کرتی ہے اور بچوں کو جو ٹیکے لگائے جاتے ہیں ان کا واضح مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ ان کے جسم کو اس قابل بنایا جائے جہاں بیرونی طور پر داخل ہونے والے جراثیم ان پر اثر انداز ہوکر ان کو بیمار نہ کرسکیں - قوت مدافعت قدرتی طور پر صحت مند جسم میں موجود ہوتی ہے اور اس کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے کچھ مخصوص پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ گوشت کا استعمال معمول کے مطابق اور اس سے ہٹکر کیا جاتا ہے اور جن سبزیوں یا پھلوں میں قوت مدافعت کو طاقتور بنانے کے لئے درکار اجزاء موجود ہوتے ہیں ان کو زیادہ استعمال میں لایا جاتا ہے اسی طرح کچھ مخصوص سبزیاں بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہیں اور گوشت کا استعمال اچھی طرح پکا کر کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ضروری اجزاء جسم کو مل سکیں اور جسم غیر ضروری طور پر متاثر بھی نہ ہو کیوں کہ اگر گوشت اچھی طرح سے پکا ہوا نہیں ہوگا تو اس سے جسم کو فائدہ کے بجائے نقصان ہوسکتا ہے - قوت مدافعت جسم میں موجود ایک نظام ہوتا ہے جو بیماریوں کے خلاف تحفظ پیدا کرنے کا قدرتی نظام ہے اور یہ ہر جاندار جسم میں کام کرتا ہے اور متوازن حالت میں بہترین انداز میں کام کرتا ہے - قوت مدافعت کا طرز زندگی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یہ اس سے بحث کرتا ہے البتہ یہ عمر , غذا , ورزش اور ذھنی دباؤ کے سبب متاثر ہوسکتا ہے اور عموماً زیادہ عمر کے افراد میں قوت مدافعت کی کمی ہی ان کو بیمار کرتی ہے اور وہ زیادہ متاثر بھی ہوتے ہیں اس کے علاوہ ورزش نہ کرنے اور متوازن غذائیت سے محرومی بھی قوت مدافعت کم کرتی ہے اور جسم پوری طاقت سے کام نہیں کر سکتا اور بیرونی جراثیم اثر انداز ہوتے چلے جاتے ہیں - قوت مدافعت یا مدافعتی نظام جانوروں اور انسانوں میں یکساں انداز میں موجود ہوتا ہے اور ایک مربوط نظام کے تحت کام کرتا ہے - انسانوں میں وہ انسان جن کا صحت مندانہ طرزِ زندگی موجود ہو ان میں مدافعتی نظام بہتر کام کرتا ہے جبکہ موٹاپے کے شکار افراد میں عموماً یہ کمزور ہوجاتا ہے اس کے علاوہ ذھنی دباؤ سے آذاد فرد بہترین مدافعتی نظام رکھتا ہے - قوت مدافعت میں بہتری کیلئے آپ کو اس کا گہرا شعورِ ہونا ضروری ہے اور مخصوص سپلیمنٹ اور ہربل کا استعمال بھی اس کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے جہاں مخصوص سبزیاں اھم ہیں وہیں مخصوص دالیں بھی غذا کو متوازن بناتی ہیں اور پانی کا پورا استعمال قوت مدافعت کو بہتری کی سمت لے جاتا ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...