Showing posts with label کراچی ‏. Show all posts
Showing posts with label کراچی ‏. Show all posts

Monday, July 27, 2020

کراچی ‏کیلئے ‏ایک ‏نیا ‏مسئلہ ‏

کراچی میں بارش کا تیسرا اسپیل سامنے آچکا ہے اور کراچی کی سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں جن کو آہستہ آہستہ نکاسی سے اس قابل بنایا جارہا ہے کہ ان پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے اس دوران پانی صاف پانی کی لائینز میں داخل ہوچکا ہے جو بوسیدہ ، کمزور اور پرانی ہوچکی ہیں اور اس کے نتیجے میں کراچی کے شہری اس نئے مسئلے سے دوچار ہیں ۔
پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی داخل ہوچکا ہے اور پیٹ،آنتوں اور آنکھوں کے نئے مسئلے سر اٹھا سکتے ہیں جن پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے اور پانی کو ابھال کر اور اس کو فلٹر کرنا ضروری ہوچکا ہے اور بہت سے گھرانوں میں پانی کو فلٹر کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں جو بیماریوں سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ ہمیشہ اور ہر بارش کے بعد اس نوعیت کی صورتحال سامنے آتی ہے اور بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ اس مسئلہ کیلئے مربوط حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو بہتر بناتے ہوئے اس کے بنیادی نوعیت کے مسائل حل کرنے کی سمت مثبت پیش رفت ممکن بنائی جاسکے 




Sunday, July 26, 2020

کراچی ‏بارش ‏کے ‏بعد ‏

کراچی میں بارش کسی عذاب سے کم نہیں ہے اور بارش سے وابستہ تصورات و ماحول اب تابناک ماضی ہے جب کراچی دھل جایا کرتا تھا اور تازگی کا احساس ہوتا تھا ۔ بارش باران رحمت کے بجائے زحمت بن رہی ہے اور بند نالوں کی وجہ سے بارش کا پانی کئی روز سڑکوں پر موجود رہتا ہوں اور اس میں کچرا شامل ہوکر اس کو تعفن زدہ کرتا ہے جو سڑکوں پر ہمیشہ موجود رہتا ہے اور ہوا میں اڑتا رہتا ہے ۔  










کراچی میں بدبو دار ماحول کئی روز برقرار رہتا ہے اور صرف یہ فائدہ ہوتا ہے کہ درخت دھل جاتے ہیں جو تعداد میں نہایت ہی کم ہیں اور اس دوران لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں ۔ کراچی میں جہاں جہاں کچرا کنڈیاں ہیں وہاں سے گذرنا محال ہوجاتا ہے اور سڑکوں پر موجود پانی کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں 

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...