Sunday, July 26, 2020

کراچی ‏بارش ‏کے ‏بعد ‏

کراچی میں بارش کسی عذاب سے کم نہیں ہے اور بارش سے وابستہ تصورات و ماحول اب تابناک ماضی ہے جب کراچی دھل جایا کرتا تھا اور تازگی کا احساس ہوتا تھا ۔ بارش باران رحمت کے بجائے زحمت بن رہی ہے اور بند نالوں کی وجہ سے بارش کا پانی کئی روز سڑکوں پر موجود رہتا ہوں اور اس میں کچرا شامل ہوکر اس کو تعفن زدہ کرتا ہے جو سڑکوں پر ہمیشہ موجود رہتا ہے اور ہوا میں اڑتا رہتا ہے ۔  










کراچی میں بدبو دار ماحول کئی روز برقرار رہتا ہے اور صرف یہ فائدہ ہوتا ہے کہ درخت دھل جاتے ہیں جو تعداد میں نہایت ہی کم ہیں اور اس دوران لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں ۔ کراچی میں جہاں جہاں کچرا کنڈیاں ہیں وہاں سے گذرنا محال ہوجاتا ہے اور سڑکوں پر موجود پانی کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں 

No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...