ترکی نے ایک زمانے میں دنیا کے مسلمانوں کی نمائندگی بھی کی ہے اور انقلاب کے بعد ترکی کے معاشرے میں مغربی تہذیب کے اثرات تیزی سے پیدا ہوئے اور ترکی مغربی تہذیب کے رنگ میں رنگ گیا اور اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ترکی کے مسلمان رنگت میں مغربی ممالک کے شہریوں کی طرح نظر آتے ہیں اور ان کو ایک وقت میں یورپین یونین کا حصہ بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔
آج چھیاسی برس کے بعد تاریخی مسجد میں باقاعدگی سے نماز کا انعقاد ماضی کے شاندار پس منظر کا اظہار بھی ہے جو ترکی کی پہچان بھی رہا ہے اور بطور مسلم جو امیج متاثر ہوا اس کی بحالی بھی اس کو قرار دیا جائے گا ۔