Showing posts with label Political and Social based Surveys. Show all posts
Showing posts with label Political and Social based Surveys. Show all posts

Friday, July 24, 2020

انصاف کا مہذّب تصور

دنیا اتنی مہذّب نہیں تھی جتنی آج محسوس کی جاسکتی ہے اور انسانی ارتقاء دراصل تہذیب کا سفر بھی اس جس نے انسان کو آج اس قابل بنایا ہے کہ وہ غلط ، ٹھیک کے درمیان فرق نہ صرف سمجھ سکے بلکہ سمجھا بھی سکے - انسان کا سفر غاروں سے شروع ہوا جہاں وہ کچا گوشت کھایا کرتا تھا اور پھر عورت کی مہربانی سے اتفاقاً آگ کی دریافت نے پکانا سکھایا ، انسان رفتہ رفتہ مہذّب بنا اور سمندر یا دریاؤں کے کنارے بستیاں بسائیں 

معاشرے کے ساتھ ضوابط طے کرنے کی ضرورت تھی اور قوانین بنائے گئے جس نے معاشرے اور انسان کو مزید مہذّب بنانے میں اھم کردار ادا کیا اور قوانین کے نفاذ سے متعلق مسائل بھی سامنے آئے جس پر قابو پانے کی ہر کوشش معاشرے کو مزید تہذیب یافتہ بنانے کی کوشش بھی تھی ۔

دنیا میں کہیں زیادہ بہتری آئی اور کہیں کم بہتری نظر آئی لیکن تہذیب کا سفر آگے بڑھا اور پھر جمہوریت کے تصور نے انسان کو برابری دلوانے میں کردار ادا کرنا شروع کیا اور قوانین میں انسان حقوق اھمیت اختیار کرگئے 

اور ایسے تصورات مضبوط ہوئے جو انسانی حقوق اور جمہوریت کی وجہ سے قوانین کو انسانی فلاح و بہبود کیلئے اِستعمال کرنے پر زور دیتے تھے اس دور کے اثرات دنیا کے کئی ممالک اور معاشروں میں دکھائی دیتے ہیں جہاں قوانین انصاف کا مہذّب تصور نہیں رکھتے اور انسانی معاشرے میں بے چینی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ 
جن امور کو قابلِ غور سمجھنا چاہیے ان میں سزا کا تصور بھی ہے جس کو مہذّب معاشرے میں اس طرح لیا جاتا ہے کہ جب تک مجرم قرار نہیں دیا جائے سزا شروع نہیں ہوسکتی ہے ۔ لوگ برسوں جیل میں قید رہتے ہیں جو اذیت ہے جو وہ خود اور اس کے خاندان کے افراد جھیلنے پر مجبور ہیں اور ضمانت کو فرد اور معاشرتی حقوق کے تناظر میں قابلِ غور ہونا چاہئے اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے کہ کسی بھی طرح سے شخصی توہین نہ ہو اور گرفتاری بطورِ حق ظلم اور ہراسانی کیلئے کسی بھی طور پر استعمال نہیں کیا جائے اور مہذّب دنیا کی طرح دستور کے تحت انسانی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی ادا ہو ۔ 

Friday, July 3, 2020

پاکستان ‏میں ‏ہونے ‏والے ‏سیاسی ‏و ‏سماجی ‏سروے ‏اور ‏ان ‏کی ‏نتائج ‏

کسی بھی ریاست میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کا کہیں نہ کہیں سے تعلق سیاست سے ضرور ہوتا ہے اور یہ عمل اس حد اور اس درجہ اھمیت رکھتا ہے کہ کوئی بھی شہری کب سوتا ہے اور کب جاگتا ہے یہ عمل بھی سیاست سے جڑا ہوا ہے - معاشرے میں رجحانات کو جانچنے کیلئے اکثر و پیشتر مختلف نوعیت کے سروے ہوتے رہتے ہیں اور بہت سے ادارے یہ کام سرانجام دے رہے ہیں - ان اداروں کے سیاسی روابط بھی موجود ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مالی مفادات بھی ان کو اپنے پیش نظر رکھتے ہوئے یہ کام سرانجام دینا ہوتا ہے - پاکستان میں آج تک جو بھی سماجی یا سیاسی نوعیت کے سروے ہوئے ہیں اور جن رجحانات کو ریکارڈ اور ڈیٹا کو حصہ بناتے ہوئے سامنے لایا گیا وہ اتفاقاً غلط ہی ثابت ہوئے ہیں اور جب بھی انتخابات ہوئے تو آنے والے نتائج اس سے ہٹ کر ہی تھے - اب ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ وہ کیا عوامل ہیں جن کی وجہ سے آنے والے نتائج یا ڈیٹابیس میں ظاہر کردہ رجحانات سامنے نہیں آسکے ہیں - سب سے اھم بات یہ ہے کہ یہ سروے مخصوص طبقے تک ہی محدود رہتے ہیں اور ان کا عمومی طور پر تعلق وسیع تر مفہوم میں عوام الناس سے نہیں بن پاتا ہے اور کوشش یہ کی جاتی ہیں کہ کم وقت میں ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ استعمال کرتے ہوئے یہ کام سرانجام دے دیا جائے اور یہ غلط بھی نہیں ہے کیونکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ترقی یافتہ ہے اور اس سے فائدہ بھی اٹھایا جانا چاہیے اور اگر بذریعہ ایس ایم ایس سروے تشکیل دیا جائے تو اس طرح یہ تمام تر طبقات تک رسائی حاصل کرے گا اور آنے والے نتائج کسی ایک مخصوص طبقے تک محدود نہیں ہوں گے - ایس ایم ایس یا میسج مفت جوابی ہونا چاہیے اور عوام الناس کو اگر جواب کے لئے رقم خرچ کرنی پڑی تو اس کے نتائج بہترین نہیں آسکتے - آج تک جو بھی سماجی اور سیاسی نوعیت کے سروے پاکستان میں کئے گئے ہیں وہ قابل بھروسہ بھی نہیں ہیں اور ان سے وابستہ ڈیٹا مستند نہیں کہلا سکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مخصوص سیاسی خیالات رکھنے والوں سے ہی رابطہ کیا گیا - سماجی اور سیاسی تحقیق کی بنیادیں ٹھوس نہیں ہوتی ہیں اور جو سوالات پوچھے جاتے ہیں وہ براہ راست ہوتے ہیں اور ان میں بہت سے پہلو نظر انداز بھی کردیئے جاتے ہیں اس طرح یہ سروے معتبر نہیں بن پاتے ہیں - عمومی طور پر سماجی اصلاحات کی بنیاد سروے فراہم کرتے ہیں اور اگر یہ درست نہ ہوں تو اس کے اثرات متاثر کرتے ہیں - سروے میں جو نکتہ نظر سامنے آتا ۔ وہ لسانی پہلو لئے ہوتا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر سیاسی جماعت کسی نہ کسی لسانی گروہ کو زیادہ قریب رکھتی ہے اور عوام اس کا ردعمل دیتے ہیں - معاشرے میں شوقیہ ،بلاوجہ ،ضرورتاً اور عادتاً جھوٹ بولنے کا نہ صرف رجحان موجود ہیں بلکہ یہ ثقافت کا ایک حصہ بھی ہے - معاشرہ دوغلے پن کا شکار بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضروری نہیں کہ جو جواب دیا گیا تھا وہ سنجیدگی سے لیا گیا بھی ہو - پاکستان میں خوش آئند بات یہ ہے کہ جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور اس کا تسلسل موجود ہے اور مصنوعی ڈیٹا حقیقی نکتہ نظر کو متاثر کرسکتا ہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا - جو سوالات تیار کئے جاتے ہیں وہ گنجائش سے خالی ہوتے ہیں اور مجبوراً انتخاب کا پہلو غالب رہتا ہے - تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات کو آپس میں ملا کر بہترین سوالات بھی تیار کئے جاسکتے ہیں جس کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے - عالمی مالیاتی تناظر کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے سوالات تیار کئے جاتے ہیں اور اکثر ترقی پذیر ممالک میں جن سوالات کی جھلک سامنے آتی ہیں والے جمہوری طرزِ فکر کی نفی کرتی ہے - جن اداروں نے سروے کرنا ہوتا ہے ان پر سیاسی دباؤ موجود ہوتا ہے اور یہ خود بھی اس کے لئے ہمیشہ تیار بھی رہتے ہیں - سروے عموماً کسی مخصوص جگہ ،علاقے ،گاؤں ،قصبے ،شہر میں کیا جاتا ہے اور چونکہ جاگیر درانہ کلچر سیاسی بنیادوں پر بھی مضبوط ہے لہٰذا اِس صورت میں جو نتائج آتے ہیں وہ اکثر ایک جیسے ہوتے ہیں اور سیاسی مفادات انتہائی نچلی سطح کو بھی متاثر کرتے ہیں - پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری طرزِ فکر مستحکم نہیں ہے اور عوامی اذہان عارضی مفادات سے متاثر ہوتے رہتے ہیں اور اس کے اثرات سروے کی نتائج پر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں 

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...