Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Showing posts with label پاکستان میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں . Show all posts
Showing posts with label پاکستان میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں . Show all posts
Monday, May 11, 2020
پاکستان میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں
پاکستان میں لاک ڈاؤن میں ہونے والی نرمی اور کاروبار کرنے کی اجازت کو ایس او پیز سے مشروط کیا گیا ہے اور عملی طور پر جب بازار کھلے تو ان پر عملدرآمد نظر نہیں آرہا ہے ۔ دوکاندار آپس میں گلے ملے اور گرم جوشی کا اظہار ہاتھ ملانے اور ایک ساتھ بیٹھنے سے بھی کیا ۔ روایت کے مطابق آپس کے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ماحول کی ضرورت بنکر ابھری اس کے علاوہ بازاروں میں صفائی کی مخدوش صورتحال بھی دیکھی گئی اس کی علاوہ عام گلی محلوں میں بھی صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے اور اس کی وجہ لاک ڈاؤن رہا ہے جس میں ضرورت کے مطابق نرمی کی جاچکی ہے ۔ ماہ صیام اور عیدالفطر قریب آنا بھی اھم وجہ سمجھی جارہی ہے جس کے ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہونگے اور کرونا وائرس کے متاثرین بڑھیں گے ۔ حکومت کی جانب سے ایس او پیز نافذ العمل ہیں جن کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور صورتحال اس ڈگر پر جاسکتی ہے جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن سخت کردیا جائے ۔ پاکستان میں کراچی میں متاثرین کی تعداد تشویشناک ہے اور بڑھ رہی ہے جس کا بڑا سبب عوام الناس کی غیر سنجیدگی ہے جس نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور وہ تیری سے مہلک وائرس کا شکار بن رہے ہیں ۔ طبی عملے سے ملاقات کرنے کے اصول و ضوابط مقرر کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق جب چھ سو پچاس افراد نے ملاقات کی تو ان میں سے پینتالیس افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ ڈاکٹروں کیلئے ضروری قرار دیا جانا چاہیے کہ جب وہ اپنے گھر کے لیے روانہ ہوں تو پہلے وہ ٹیسٹ کے مراحل سے گزریں اس طرح مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے اور خلاف ورزی سنگین نتائج لاسکتی ہے ۔ کرونا وائرس سے متاثر افراد کو الگ رکھنے سے دیگر مریض متاثر ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ کیوں کہ پورے پورے وارڈز متاثر ہورہے ہیں جس کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے اور وہ مزید متاثر نہ ہوں ضروری ہے کہ مناسب اقدامات اٹھائے جائیں ۔ طبی عملے پر موجود نفسیاتی دباؤ بھی توجہ کے قابل ہے جو مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے اور جس کے لیے اقدامات ضروری ہیں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے والے لوگوں کی زندگی بچانا ضروری ہے جو خوفزدہ ہیں اور ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ کون کرونا کا مریض ہے جو افراد علامات محسوس کرکے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ان میں سے بہت سے لوگوں کو کرونا انفکشن نہیں ہوتا اور جب وہ ہسپتال سے واپس آتے ہیں تو ان کو انفکشن ہوچکا ہوتا ہے جس کی وجہ وہاں کا مخصوص ماحول ہے جس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...