Showing posts with label Poverty and Democracy. Show all posts
Showing posts with label Poverty and Democracy. Show all posts

Friday, July 24, 2020

انصاف کا مہذّب تصور

دنیا اتنی مہذّب نہیں تھی جتنی آج محسوس کی جاسکتی ہے اور انسانی ارتقاء دراصل تہذیب کا سفر بھی اس جس نے انسان کو آج اس قابل بنایا ہے کہ وہ غلط ، ٹھیک کے درمیان فرق نہ صرف سمجھ سکے بلکہ سمجھا بھی سکے - انسان کا سفر غاروں سے شروع ہوا جہاں وہ کچا گوشت کھایا کرتا تھا اور پھر عورت کی مہربانی سے اتفاقاً آگ کی دریافت نے پکانا سکھایا ، انسان رفتہ رفتہ مہذّب بنا اور سمندر یا دریاؤں کے کنارے بستیاں بسائیں 

معاشرے کے ساتھ ضوابط طے کرنے کی ضرورت تھی اور قوانین بنائے گئے جس نے معاشرے اور انسان کو مزید مہذّب بنانے میں اھم کردار ادا کیا اور قوانین کے نفاذ سے متعلق مسائل بھی سامنے آئے جس پر قابو پانے کی ہر کوشش معاشرے کو مزید تہذیب یافتہ بنانے کی کوشش بھی تھی ۔

دنیا میں کہیں زیادہ بہتری آئی اور کہیں کم بہتری نظر آئی لیکن تہذیب کا سفر آگے بڑھا اور پھر جمہوریت کے تصور نے انسان کو برابری دلوانے میں کردار ادا کرنا شروع کیا اور قوانین میں انسان حقوق اھمیت اختیار کرگئے 

اور ایسے تصورات مضبوط ہوئے جو انسانی حقوق اور جمہوریت کی وجہ سے قوانین کو انسانی فلاح و بہبود کیلئے اِستعمال کرنے پر زور دیتے تھے اس دور کے اثرات دنیا کے کئی ممالک اور معاشروں میں دکھائی دیتے ہیں جہاں قوانین انصاف کا مہذّب تصور نہیں رکھتے اور انسانی معاشرے میں بے چینی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ 
جن امور کو قابلِ غور سمجھنا چاہیے ان میں سزا کا تصور بھی ہے جس کو مہذّب معاشرے میں اس طرح لیا جاتا ہے کہ جب تک مجرم قرار نہیں دیا جائے سزا شروع نہیں ہوسکتی ہے ۔ لوگ برسوں جیل میں قید رہتے ہیں جو اذیت ہے جو وہ خود اور اس کے خاندان کے افراد جھیلنے پر مجبور ہیں اور ضمانت کو فرد اور معاشرتی حقوق کے تناظر میں قابلِ غور ہونا چاہئے اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے کہ کسی بھی طرح سے شخصی توہین نہ ہو اور گرفتاری بطورِ حق ظلم اور ہراسانی کیلئے کسی بھی طور پر استعمال نہیں کیا جائے اور مہذّب دنیا کی طرح دستور کے تحت انسانی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی ادا ہو ۔ 

Tuesday, June 23, 2020

کورونا ‏وائرس ‏کے ‏سبب ‏بڑھتی ‏غربت ‏اور ‏جمہوریت ‏


جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت اور طریقہ کار وضع کرتی ہے جس کے نتیجے میں تمام تر شعبہ جات زندگی ترقی کی سمت گامزن نظر آتے ہیں اور اس کی ترقی یافتہ حالت تمام تر شعبہ جات میں دیکھی جاسکتی ہے - یہ ترقی یافتہ کو مزید ترقی یافتہ بناتی ہے اور اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ وقت سے ہم آہنگ ہوتی چلی جاتی ہے لہٰذا آج کے ترقی یافتہ ممالک میں ترقی کی واحد وجہ اسے ہی سمجھنا چاہیے جس نے ایک مربوط طریقہ کار کے تحت حکمتِ عملیوں کے لئے راہ ہموار کی اور پھر ان حکمتِ عملیوں کے سبب معاشرتی ترقی ہوئی - معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے جہاں سائنس و ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوتی ہے وہیں سیاسی بنیادوں پر کئے جانے والے فیصلے جو ایوان اور حکومت کی طرف سے کئے جاتے ہیں اھم تصور کئے جاتے ہیں اور ایوانوں میں ہونے والے فیصلے سیاسی ضرورت اور جمہوریت کے تحت پیدا شدہ معاشرتی شعور کے مرہون منت ہوتے ہیں - موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں معیشت سمیت دیگر تمام ہی شعبے متاثر ہوئے ہیں وہیں سیاسی افکار و نظریات کے ساتھ ساتھ جمہوریت پر لوگوں کے اعتماد میں کمی آئی ہے اور اس کی وجہ غریب غریب تر اور امیروں کی دولت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہر تیسرے نوجوان شخص کی آمدنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے کمی آئی ہے - اجرتوں میں فرق بڑھ رہا ہے اور اس کا نتیجہ غربت کی شکل میں سامنے آرہا ہے اور سیاسی نظام بظاہر مفلوج حالت میں نظر آتا ہے ، غریب خاندان اپنی بچتیں خرچ کر بیٹھے ہیں جبکہ دولت مند مزید دولت مند ہوگئے ہیں اور لاک ڈاؤن میں محدود سرگرمیوں کی وجہ سے وہ گھر بیٹھے مزید دولت مند ہوگئے کیوں کہ وہ خرچ نہیں کرسکے اور اس طرح ان کی واضح بچت ہوئی اور دوسری طرف غریب خاندان بھاری شرح سود پر قرض حاصل کررہے ہیں جو ان کو ایک ایسی دلدل میں لے جاسکتا ہے جہاں سے ان کی واپسی شاید نہ ہو اور ساتھ ہی غربت بیروزگاری کے سبب بڑھتی چلی جارہی ہے اور غربت کے سبب سیاسی نظام پر دباؤ آگیا ہے جو ریلیف دینے میں بظاہر ناکام نظر آرہا ہے اور ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیشنگوئی کی جاسکتی ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں خودکشی کا تناسب بڑھے گا اور ذھنی مسائل اور منشیات کا استعمال کرنے والے افراد میں اضافہ ہوسکتا ہے 

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...