Friday, July 10, 2020

روشنیوں ‏کا ‏شہر ‏اور ‏اندھیرے ‏کا ‏راج ‏

کراچی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کے بارے میں یہ بتایا جاتا ہے کہ طلب 3300 میگا واٹ کی ہے جبکہ پیداوار 2500 موجود ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، یہ ایک ایسا جواز ہے جو قابل ذکر اس لئے نہیں ہے کہ طلب میں مارکیٹوں کی طلب کا اھم حصہ ہوتا ہے جو اب کم وقت کے لئے کھل رہی ہیں اس کے علاوہ بہت سی صنعتیں بھی آپریشنل نہیں ہیں - اگر بجلی کی بچت کیلئے تشہیری مہم چلائی جائے تو اس طرح بھی کچھ بہتری سامنے آسکتی ہے اور مجموعی طور پر اگر جائزہ لیں تو یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ کے الیکٹرک کی طرف سے جو جواز ثابت کئے جاتے ہیں ان میں کوئی بھی حقیقی نہیں ہے اور کے الیکٹرک کی طرف سے حکومت کو دباؤ میں لانے کی ایک کوشش ہی ہے - اس وقت جو صورت حال ہے اور جس کے سبب کراچی کے عوام ذھنی دباؤ میں مبتلا ہوکر بلبلا اٹھے ہیں وہ غیر حقیقی بنیادوں پر موجود ہے اور کے الیکٹرک کوئی ڈیٹا دینے میں بھی ناکام رہی ہے اور صورتحال برعکس موجود ہے اور طلب میں خاطرخواہ کمی آچکی ہے - 
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی اور معیشت متاثر ہورہی ہے - کراچی صنعتی اور تجارتی حب ہے اور اس کو متاثر اور پسماندگی کی طرف دھکیلنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں جن کی بنیادیں سیاسی ہیں - کراچی کو متاثرہ کرنے سے تاجروں اور صنعتکاروں کا رجحانات تبدیل ہوسکتے ہیں اور یہ طبقات بہت حد تک بے چین ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل بھی کردی ہے 
سیاسی جماعتوں پر عوامی دباؤ اور ان کی طرف سے کے الیکٹرک پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور امید دلائی جارہی ہے کہ سولہ مئی کو فرنس آئل کا بحری جہاز آنے سے مسئلہ حل ہوجائے گا جس کی کوئی خاص امید نہیں رکھی جاسکتی ہے اور صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔ شہر میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پیچیدگی پیدا کرسکتے ہیں اور روشنیوں کے شہر کہلانے والے کراچی کا بچا کچا امیج بھی تباہ کیا جارہا ہے جس کے بارے میں اب یہ کہا جاتا ہے کہ کراچی کبھی روشنیوں کا شہر تھا ۔ 

No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...