نکاسی آب کیلئے نالوں پر موجود تجاوزات ختم کرنا ضروری ہے جو کئی کئی منزلہ بھی ہیں اور سرکاری جگہ پر قائم ان تجاوزات سے لاکھوں روپوں کا مفاد وابستہ ہوچکا ہے اور یہ تجاوزات درجنوں لوگوں کے لئے روزگار کا ذریعہ بھی ہیں ۔ کراچی کی تجاوزات کیلئے پالیسی اگر اب نہیں بنائی گئی تو آئندہ بھی نہیں بنائی جاسکے گی جو مستقل طور پر حل کی طرف صورتحال کو لیکر جائے گی ۔
Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Friday, July 31, 2020
کراچی کے مسائل
کراچی ایک بڑا شہر ہے جو دنیا کے بھی چند بڑے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی آبادی درجنوں ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے جس کے باعث اس شہر کے ایسے مسائل نے بھی جنم لیا ہے جو صرف بڑے شہروں کے مسائل ہی سمجھے جاتے ہیں ۔ مون سون بارشیں اس شہر کو عذاب میں مبتلا کردیتی ہیں اور نشیبی علاقے ڈوب جاتے ہیں اور ہونے والے نقصانات شمار نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔ جو پانی کھڑا رہتا ہے وہ بیماریوں کا سبب بنکر مزید نقصان پہنچانے کا کام کرتا ہے ۔ شہر کے نالوں پر تجاوزات موجود ہیں اور ان تجاوزات کو ختم کرنے کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوسکتی ہے ۔ نالے بند ہونے کی وجہ سے نکاسی آب ممکن نہیں ہوپاتی اور کچرا بارش کے پانی میں تیرتا نظر آتا ہے اور تعفن کے سبب لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے ۔ جہاں بارش کے پانی کی نکاسی مسئلہ ہے وہیں کچرے کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی کیوں کہ کچرے کی صفائی کیسے ممکن ہو جب ہر طرف پانی ہی پانی موجود ہو لہٰذا کچرا اٹھایا نہیں جاسکتا اور جن اداروں کے ذمہ یہ مسئلہ حل کرنے کی ذمّہ داری ہوتی ہے وہ چاہیں بھی تو یہ مسئلہ حل نہیں کرسکتے کیوں کہ پانی سڑکوں پر موجود ہوتا ہے ۔ کچرا کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہوتا ہے اور بارشوں میں بھی کچرا پیدا ہوتا ہے جو آگے چل کر گھمبیر صورتحال پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ صفائی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے جو اس شہر کے مسائل کا حل بھی ہے ۔ کراچی کو ایک بار مکمل طور اور بھرپور طریقے سے صاف کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جانی چاہیے جو ایک امید پیدا کرسکتی ہے کہ کراچی دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بن سکتا ہے کیوں کہ ایک بار کی مکمل صفائی کے بعد شہری اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہر دوبارہ گندہ نہ ہونے پائے اور صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ہوتا رہے جو وقت کی ضرورت ہے اور کراچی کے امیج بہتر بنانے کے لئے بھی ضروری ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
No comments:
Post a Comment