Tuesday, March 7, 2023

ایک ہی وقت میں بہت سے کام ایک ساتھ کرنے کا رجحان

 ایک ہی وقت میں ایک ساتھ بہت سے کام آج کا رواج ہے جس کے نتیجے میں ذہنی امراض جنم لے رہے ہیں اور لوگ متاثر بھی ہو رہے ہیں جس طرح کی صورت حال ہے اس میں ہر شخص یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ وقت کی کمی کو دور کرسکے اور ایک ہی وقت میں ایک سے زائد کام کرنے کی کوشش کرے بہت سے کام کرنے کا دباؤ اس کے ذہن پر موجود ہوتا ہے اور یہ دباؤ او اسے بہت سے کام ایک ساتھ کرنے پر ابھارتا ہے اسے ہم منفی رجحان بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور آپ بہتر پرفارمنس نہیں دے سکتے اور نہ ہی کام جو آپ کر رہے ہیں اسے بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں اور آپ ایسی ذہنی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں آپ کے کام رہ جاتے ہیں اور آپ انہیں کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور یہ سارے کام ایک ساتھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے آپ کی زندگی میں مشکل پیدا ہوتی ہے آپ اس مشکل کے ساتھ جینا سیکھ سکتے ہیں اور کوشش یہ کرتے ہیں کہ بقیہ تمام رہنے والے کام کر لیا جائے جو تناؤ جنم لیتا ہے آپ کے کوئی بھی کام بہتر انداز میں نہیں ہو پاتے اور اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کی شخصیت متاثر ہوتی ہے سوال یہاں یہ ہے کہ اس کا حل کیا ہے اور ہمارا رویہ اس بابت کیا ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں کام بھی بہتر ہو، بہتر انداز میں سر انجام پا سکے اور ہماری شخصیت بھی بہتر بنا سکے ایک وقت میں ایک ہی کام بہترسر انجام دیا جاسکتا ہے اور بہترین پرفارمنس اس کے ساتھ سامنے بھی آ سکتی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ پوری توجہ کے ساتھ ایک ہی کام سر انجام دیا جائے پرفارمنس کی کوشش کی جائے  مزید تفصیل یہاں 

 

اس ویڈیو میں دیکھیں


No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...