Thursday, February 23, 2023

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ

 مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ 

کشمیر ایک ہمالیائی خطہ ہے  اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ بھی ہے کشمیر دو ممالک میں بٹا ہوا ہے آدھا حصہ پاکستان کے پاس ہے اور آدھا حصہ بھارت کے پاس ہے پاکستان اور بھارت دونوں نے کشمیر کو جزوی خودمختاری دی ہوئی ہے بھارت کے آئین  کے آرٹیکل370 کے تحت  مقبوضہ کشمیر کو جزوی خودمختاری حاصل تھی جس کو ختم کردیا گیا اس آرٹیکل کے تحت کوئی بھی بھارتی کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا تھا اور نہ ہی وہاں مستقل سکونت اختیار کر سکتا تھا  بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں حالات 1947 سے ہی خراب  ہیں بھارت عوام کے جذبات کے برخلاف وہاں طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ خطہ مقبوضہ کشمیر دنیا بھر میں کہلاتا ہے 



بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں سیاحت  مقامی آبادی کے لیے آمدنی کا ایک ذریعہ ہے جس سے وہ اپنا روزمرہ کے معاملات سرانجام دیتے ہیں دیگر کاروبار بھی اس سے جڑے ہوئے ہیں  سیاسی حالات کی وجہ سے وہاں کاروبار ختم ہو کے رہ گیا ہے مقامی آبادی کے جذبات بھارت کے ساتھ الحاق سے منسلک نہیں ہیں اور وہ آزادی چاہتے ہیں یا وہ پاکستان سے مل کر رہنا چاہتے ہیں بھارت نے اپنے آئین میں تبدیلی کی اور 370 آرٹیکل کا خاتمہ کیا ہے جو خود مختاری دیتا ہے اس سے حالات مزید خراب ہونا شروع ہوئے اور دیگر قوانین کی مدد سے  بھارت نے نے مقبوضہ کشمیر  میں مزید  قانون کے نام پر ظلم و ستم کرنا شروع کر دیا اس طرح سے وہ مقامی آبادی کے جذبات کے خلاف چلا گیا کیا اور وادی  میں غربت میں اضافہ  ہوا سیاسی کشیدگی بڑھی - مقامی افراد کا ردعمل  بھارت کے برخلاف تھا وہ آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتا عطا نہیں کرنا چاہتے بھارت نے قوانین کا سہارا لے کر وہاں تجاوزات کے خلاف  ایک مہم شروع کی  جس کے نتیجے میں وہاں  رہنے والے افراد  بے دخل کیے گئے جن کا ردعمل  انتہائی شدید تھا - وادی میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ کیا کیا جس کے نتیجے میں مقامی فورسز نے لوگوں کو گرفتار کرنا شروع  کیا اور ان پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کر دیئے  جس کے خلاف  احتجاج  ہوئے مظاہرے شروع ہوئے  اور بین الاقوامی دنیا نے بھی اس پر احتجاج کیا بین الاقوامی میڈیا نے اس کو رپورٹ کیا یا اور مقامی آبادی کے  ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرنے کے لئے  بھارت کی حکومت پر دباؤ ڈالا  جس نے نوجوان طبقہ کو خاص طور پر گرفتار کیا بعد ازاں ان پر تشدد کیا گیا  اور بہتوں کو قتل کر دیا گیا یہ قتل  ماورائے عدالت قتل  کہلاتے  ہیں اور دنیا میں اس کا کوئی تصور موجود نہیں  ہے جن نوجوانوں  کی گرفتاری رپورٹ  ہوئی  ان کو معذور کیا  گیا کیونکہ کہ میڈیا رپورٹ کر چکا تھا  ان حالات میں میں وادی میں میں کشیدگی میں اضافہ اور بین الاقوامی میں میڈیا کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی  جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے بچوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ بھارت کی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے  کہ وہ جھوٹے مقدمات ختم کرے - مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی  ہے اور دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والی بھارت کی حکومت جمہوریت کے تحت ، آئین کے تحت  عطا کردہ  حقوق دینے  انکار کر رہی  ہے - نوجوان طبقے میں  غم و غصے کی حالت میں تیزی آرہی ہے عسکریت پسندی میں دیکھا جا سکتا  ہے جو بھارتی فورسز کے خلاف ہو رہی ہے بھارت ایک بہت بڑی منڈی  ہے جس سے بیشتر ممالک  کے تجارتی مفادات وابستہ  ہیں اور  ان مفادات سے سیاسی مفادات کشمیریوں کو نقصان دے رہے  ہیں دنیا کی ایک مہذب قوم  ہے جس کی اپنی ایک تاریخ اور ثقافت  ہے جو صدیوں محیط ہے  جس کو نقصان سے دوچار کیا جا رہا  ہے اور کشمیر میں ملی جلی ایک نئی ثقافت کو فروغ دیا جا رہا ہے بھارت پی ایس اے کا قانون متعارف کرا چکا  ہے جس سے وادی میں حالات  میں خرابی پیدا ہوئی  یہ قانون کسی کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دیتا ہے اور فقط   شک و شبہ ہونا کافی سمجھا جاتا ہے جو ایک متنازع قانون ہے اور وادی کے لوگوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں مقبوضہ کشمیر میں وکلاء کی ذمہ داریاں بہت بڑھ چکی ہیں اور وہ بے حد مصروف ہیں جو ناجائز مقدمات کے خلاف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں ان پر مسلسل دباؤ ہے اور ان کو اپنے کام میں بھی   مسائل موجود ہیں کشمیر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا  ہے اور انتہا پسندی کشمیر میں  بڑھ رہی ہے  جس کو دلی براہ راست کنٹرول کر رہا ہے اور اپنے سیاسی مقاصد میں استعمال کر رہا ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت  سیاسی مفادات کے تحت پھیلائی جاتی ہے https://youtu.be/vZIH4JbGvSQ 

No comments:

Today and tomorrow

The political situation that has been in the background of the current situation in Kashmir has been highlighted in this video.  Kashmir Tod...