Tuesday, August 4, 2020

یومِ ‏استحصال ‏

کشمیر آج دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور بھارتی جارحیت مسلسل کشمیری نسل کا استحصال کرنے میں مصروف عمل ہے اور انسانی تاریخ میں تشدد کا ایک بھی ایسا طریقہ موجود نہیں ہے جو اس جنت نظیر وادی میں نہیں آزمایا گیا ہو ۔ دنیا بھر میں یومِ استحصال منانے کی تیاریاں ہورہی ہیں اور یومِ استحصال اسی مناسبت سے پاکستان میں بھی منایا جائے گا جہاں حکومت کی طرف سے باقاعدہ اعلان کیا گیا اور سرکاری تعطیل بھی کرنے پر غور کیا جارہا ہے 
کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوسکتا ہے اور بھارت کی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے اور جس کشمیر کے ٹکڑے کو بھارت اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے وہاں مسلسل لاک ڈاؤن کرتے ہوئے اس کو برقرار بھی رکھے ہوئے ہے جہاں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن دیکھنے کو ملا اور بھارت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جو اقدامات کشمیر میں کئے گئے وہ شرمناک ہیں اور ان اقدامات کو سیاسی ضرورت کے مطابق ڈھالا گیا جس پر بین الاقوامی میڈیا کی نظریں مرکوز ہیں اور بھارت دنیا بھر کو بیوقوف بنانے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوچکا ہے ۔
بھارت اپنی تجارتی منڈی کو کشمیر کی جدوجہد کے خلاف استعمال کرتا آرہا ہے اور اس میں بھی کسی حد تک کامیاب بھی ہوا ہے اور وہ تجارتی فائدے کو اس شرط سے جوڑتا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر خاموشی اختیار کی جائے جس کو وہ ڈپلومیسی کا نام بھی دیتا ہے ۔ 

No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...