داز میں سامنے آچکا ہے اور اس کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے بھی سوچا جارہا ہے - ای گورنمنٹ کوئی نیا تصور نہیں ہے اور اس ضمن میں کاوشیں عرصے سے ہورہی ہیں اور جن ممالک میں تجربات کئے گئے ہیں وہاں اس حوالے سے بہترین کامیابی بھی ملی اور معاشرے کی ترقی میں ایک سنگِ میل طے ہوا - آج کورونا وائرس کے سبب معیشت بھی متاثر ہوئی اور صرف وہ ادارے متاثر نہیں ہوئے جنہوں نے قبل از وقت ڈیجیٹائزڈ کرلیا تھا اور ان مخصوص حالات میں بھی انہوں نے بہترین منافع کمایا -
سائبر ورلڈ کا تصور موجود تھا اور بہت سے ادارے ایسے تھے جنہوں نے اپنے آپ کو اپ گریڈ کرلیا تھا اور وہ ان حالات میں موثر انداز میں کارکردگی دکھانے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور دنیا نے سمجھ لیا ہے کہ اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تقریباً ہر شعبہ زندگی میں ترقی لائی جاسکتی ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک کے عوام زیادہ باشعور ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے جڑے بھی ہوئے ہیں لہٰذا وہاں ای - گورنمنٹ زیادہ موثر انداز میں سامنے آئی اور اس کی وجہ سے معاشرے میں جرائم کے تدارک میں بھی مدد ملی کیوں کہ وہاں کے باشعور شہری یہ جانتے ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے کسی بھی شخص کو پکڑا جاسکتا ہے اور آج کے مخصوص حالات اور ترقی یافتہ ماحول میں تقریباً ہر شخص ہی کسی نہ کسی طرح سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے اور آج کل کی ضرورت اس کے بغیر ادھوری ہے اور اس کے بعد وہ شخص کسی بھی طرح سے بچ نہیں سکتا اگر وہ کوئی غلط کرتا ہے یا پھر کسی نوعیت کے جرائم کا حصہ بنتا ہے -
موبائل فون ایپلیکیشنز نے نئی سہولیات سامنے لانے میں اھم کردار ادا کیا ہے جو آج کی ضرورت بنکر اس حد تک سرایت کرچکی ہیں کہ اگر یہ سہولیات کچھ لوگوں سے چھین لی جائیں تو وہ افراد زندہ نہ رہیں اور ووٹنگ کا نیا تصور خامیوں سمیت قبول کیا جاچکا ہے جس کی خامیاں دور کرنے کی کوششوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ای گورنمنٹ نے وقت کی بچت کو فروغ دیا ہے اور آج وقت کے لئے حساسیت بھی بڑھ چڑھ کر سامنے آچکی ہے اور کوئی بھی اپنا وقت ضائع کرنے کو بہتر نہیں سمجھتا جس کے لئے وہ ایسے راستے کا انتخاب کرتا ہے جہاں اسے وقت کی بچت بھی ہو اور سہولیات بھی حاصل ہوں ۔
دنیا بھر میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر سروسز کو منسلک کیا جارہا ہے اور جرائم کے تدارک میں موثر انداز میں مدد حاصل ہوئی ہے جس کے لئے جدید ترین سائنسی انداز اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ حالت میں آرہی ہے اور حکومتیں ایسے سوفٹویئر اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہیں جو صرف ان کے لئے ہی تیار کی جاتے ہیں - آج تک کی ترقی میں ڈیجیٹائز ڈیٹا کی اھمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اور ان کی وجہ سے صورتحال کو سمجھا جاتا ہے اگر یہ ڈیٹا درست ہو ۔ ای گورنمنٹ کا انفراسٹرکچر درست ڈیٹا فراہم کرنے کا کام کرسکتا ہے جو مستقبل میں کام آسکتا ہے
No comments:
Post a Comment