Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Saturday, June 27, 2020
موجودہ حالات میں پیدا شدہ ذھنی مسائل اور ان کے سماجی محرکات
آج کا انسان سماجی دوری کا عادی نہیں ہے اور جب کوروںا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے تو سماجی دوری کو سب سے زیادہ اھمیت دی گئی جس کے نتیجے میں انسانی ذھن الجھن کا شکار ہوگیا اور چونکہ وہ اس نئی صورتحال کے لئے تیار نہیں تھا لہٰذا اِس کے نتیجے میں ذھنی تناؤ نے جنم لیا اور ذھنی طور پر بیمار افراد نے اپنی صحت مند بیویوں سے بھی دوری اختیار کرلی یہ جانتے ہوئے کہ وہ ہر لحاظ سے صحت مند ہے اور صرف ایک خدشہ کو بنیاد بناکر ایسا کرنے سے معاشرتی بنیادوں کو جھٹکا لگا - صحت مند اذھان کے لئے بھی نئے مسائل نے جنم لیا اور سماجی بے چینی ہر طرف دیکھنے کو ملی اس سماجی بے چینی میں ملازمتوں سے محرومی کا بھی اھم کردار رہا ہے اور صورتحال اس حد تک بگڑی کہ انسان نے انسان سے نفرت کرنا شروع کردی جبکہ ذمہ داری ایک ایسے جرثومے کی تھی جس کو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی اور اس صورتحال میں معاشرتی نظام اور اس سے وابستہ تصورات کو بھی نقصان پہنچا اور جمہوریت کے بنیادی تصورات شدید متاثر ہوئے اور پوری دنیا کے سیاسی حالات بھی تبدیلی کے مراحل سے گزرے جس کی بنیاد معاشیات تھی جس کو اس زور کا جھٹکا لگا کہ وہ زمین بوس ہوگئی - ترقی یافتہ ممالک میں صورتحال اس حد تک نہیں گئی جہاں لوگ معاشی حالات کے خراب ہوجانے پر خودکشیاں کرتے اور وہاں اگر خودکشیاں ہوئیں ہیں تو اس کی بنیاد ذھنی تناؤ بنا ہے جس کی لاتعداد وجوہات سامنے آچکی ہیں اور وہاں کی حکومتوں نے عام آدمی کو بھرپور سپورٹ مہیا کی جبکہ غریب ممالک اور پسماندگی کے شکار ممالک میں صورتحال اس حد تک بگڑی کہ معاشرے میں خودکشیاں اور اس کا تناسب بڑھا اور ایک حد تک ہی حکومت نے عوام کی اس صورتحال میں سپورٹ کی جو ممکن ہوسکتی تھی - پاکستان جیسے ملک نے بھی عوام الناس کو حالات کے پیش نظر مالی وسائل فراہم کئے جو ایک مذاق ہی کہلائے گا اور جس نے عوام میں مایوسی بھی پیدا کی - دوسری طرف عوام الناس میں بے چینی اس لئے بھی پیدا ہوئی کہ وہ ذھنی طور پر ان حالات کے لئے تیار نہیں تھے اور متوسط طبقہ جو امدادی رقم بھی نہیں لے سکتا تھا زیادہ مشکلات میں چلا گیا اور چونکہ متوسط طبقے میں تعلیمی خواندگی کا تناسب بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے شعور بھی زیادہ ہے وہ ذھنی دباؤ کا شکار ہوگیا - اس طبقے کو بیروزگاری کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے وسائل سے بھی محروم ہوچکا ہے جو اس نے بچت کی صورت میں اپنے پاس موجود رکھنے کی کوشش کی تھی صورت حال اس حد تک خراب ہوئی کہ لوگ قرضہ لیکر اپنا گزارا کررہے ہیں اور اس کے نتیجے میں ذھنی تناؤ کا شکار ہیں اور مستقبل کے اندیشے الگ ان کو گھیرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ مخصوص ذھنی حالت سے باہر نہیں آرہے ہیں اور آئندہ کیا ہوگا اس کے متعلق کوئی حتمی تعین موجود نہیں ہے جس نے صورتحال کو اس حد تک پہنچا دیا ہے جہاں ذھنی مسائل بڑھ چکے ہیں ، لوگوں کا معیار زندگی کرا ہے اور بچت کی وجہ سے یا مجبوراً وہ کمتر سطح پر آئے ہیں جس نہیں ان کے ذھنی تناؤ میں اضافہ کیا ہے اور اس کے نتائج ذھنی بیماریوں کی صورت میں سامنے آئیں گے - کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کی اسکرین کو زیادہ وقت دیا جارہا ہے اور اس کے نتیجے میں اکتاہٹ اور ذھنی تھکن جنم لے رہی ہے جو آگے کے مراحل بھی طے کر سکتی ہے جہاں ذھنی مسائل موجود ہیں اور ماھرین کے مطابق اگر دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین مسلسل دیکھی جائے تو ذھنی امراض جنم لیتے ہیں اور حالات کے پیش نظر وہ آن لائن مسائل حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا اِس سے وابستہ دیگر جیزیں نئے مسائل سامنے لارہی ہیں اور بچوں کی اسکولنگ اور ورزش نے جہاں بچوں کو متاثر کیا ہے وہیں بڑے بھی محدود سرگرمیوں کی وجہ سے جسمانی قوت مدافعت کھورہے ہیں خصوصاً ورزش نہ کرنے والے افراد قوت مدافعت سے محروم ہورہے ہیں اور زیادہ عمر کے افراد کیلئے مسائل بڑھ گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ متاثر ہوسکتے ہیں -
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
No comments:
Post a Comment