Friday, June 26, 2020

کے ‏الیکٹرک ‏کی ‏جانب ‏سے ‏کی ‏جانے ‏والی ‏لوڈ ‏شیڈنگ ‏کے ‏بنیادی ‏اسباب ‏و ‏اس ‏سے ‏وابستہ ‏مسائل ‏

کراچی میں کے الیکٹرک کی طرف سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کراچی میں لاتعداد مسائل پیدا ہوچکے ہیں اور ان میں سب سے اھم مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں سامنے آیا ہے جو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہی ابھرا ہے کیوں کہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں لائینوں میں موجود پانی ضائع ہورہا ہے اور اس میں جب پانی کا پریشر نہیں ہوتا تو سیوریج کا پانی داخل ہوکر اس کو آلودہ اور زھریلا کررہا ہے جس کی اھم وجہ پانی کی لائینوں کی بوسیدگی قرار دی جاسکتی ہے اور صورتحال اگر برقرار رہتی ہے تو پیٹ کے امراض بڑھ سکتے ہیں ،  کے الیکٹرک کی طرف سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ سے گھروں میں موجود کورونا وائرس کے شکار مریض جو قرنطینہ میں ہیں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جو پہلے سے ہی تکلیفیں برداشت کررہے ہیں اور ایسے حالات میں ہونے والی لوڈشیڈنگ ان کی قوت برداشت سے باہر ہے جس کے نتیجے میں درجنوں مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے اس صورتحال پر نیپرا نے نوٹس بھی لیا ہے لیکن عملی طور پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے - شدید گرمی موجود ہے جس نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے ان حالات میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ نے مسائل کی نوعیت کو شدید کردیا ہے اور خصوصاً جبکہ مارکیٹیں بھی کم وقت کے لئے کھولی جارہی ہیں اور بجلی کی واضح بچت ہورہی ہو تو کے الیکٹرک کو اس ظلم کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے اور جو موقف کے الیکٹرک کی طرف سے سامنے آیا ہے وہ مضحکہ خیز ہے کیوں کہ حکومت اس کی تردید کررہی ہے اور کے الیکٹرک نے سارا ملبہ حکومت پر ڈال کر خود کو بچانے کی کوشش کی ہے - کے الیکٹرک کا موقف حقائق پر مبنی نہیں ہے اور یہ موقف غیر حقیقی ہے جس کا مذاق اڑایا جارہا ہے ، صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی کے لئے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے اور لوڈشیڈنگ کا ایک حل یہ بھی ہے کہ صوبہ سندھ میں ونڈ پاور پلانٹس لگائے جائیں جس کے لئے صوبہ سندھ میں قدرتی طور پر ماحول موجود ہے اور یہ ونڈ پاور پلانٹس جہاں انتہائی سستے ہیں وہیں اس سے پیدا شدہ بجلی پر کوئی خاص لاگت بھی نہیں آتی ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں یہ تجربہ کامیابی سے تکميل نہیں پاسکتا ہے کیونکہ وہاں قدرتی طور پر ہوا طاقتور نہیں ہے اور یہ ونڈ پلانٹس کراچی سمیت پورے صوبے کی بجلی کی ضرورت بآسانی پوری کرسکتے ہیں ، کے الیکٹرک ایک خودمختار ادارہ ہے اور وہ کسی ہدایت کا اپنے آپ کو پابند خیال نہیں کرتا حتیٰ ک وہ سرکاری سطح پر دی جانے والی ہدایات کو اکثر نظر انداز کرتا رہتا ہے - کے الیکٹرک تین تا بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہا ہے جو کراچی کے عوام کو تکلیف پہنچانے کی ایک کوشش ہے اور اس کے عوامل سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیوں ایسا کررہا ہے اور کس کے اشاروں پر کراچی کے عوام کو تکلیف دہ حالت میں رکھنے کی سازش کی جارہی ہے 

No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...