Friday, September 21, 2018

گٹکا مین پوری اور ماوہ

کراچی میں گٹکا مین پوری اور ماوہ چبانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے- عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد اب اس کو استعمال کرنے لگے ہیں- اس کی ایک بڑی وجہ سستا ترین نشہ ہونا ہے-  ایسا اس لیے بھی ہو رہا ہے کہ یہ نشہ غریب کی ضرورت ہے اور آسانی سے دستیاب ہے-  خلاف  قانون ماوہ  ،گٹکا اور مین پوری گندگی اور تعفن کے ساتھ ساتھ بیماریوں کا باعث ہے- پبلک ٹرانسپورٹ میں بیٹھے مسافر موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے عذاب بن چکے ہیں۔ حکومتی سطح پر اس کے لیے ابھی تک کوئی موثر کارروائی نہیں ہوسکی ہے اور گٹکا ماوا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں اپنا ایک خاص مقام حاصل کر چکا ہے گٹکے اور ماوے میں شیشہ ملایا جاتا ہے جو بہت معمولی مقدار میں ہوتے ہیں مختلف طرح کے کیمیکل اور ادویات بھی استعمال میں لائی جاتی ہیں جو انسان کو اس حد تک عادی کر دیتی ہیں کہ وہ سوتے وقت بھی  منہ میں رکھ کر سو رہا ہوتا ہے ان کے ہاتھوں سے اور سر کے بالوں سے بدبو آتی ہے اور وہ گندی حالت میں رہنا پسند کرتے ہیں ان کے ہاتھوں سے بھی بد بو آتی ہے گٹکا کھانے والے کھانا میں تیز مصالحہ پسند کرتے ہیں ہیں کیونکہ ان کا منہ کا ذائقہ تبدیل ہو چکا ہوتا ہے ان کو کم مصالحے والے کھانے پسند نہیں آتے  کیوں کہ ان کے منہ سے بدبو آتی ہے لہذا ان کے سماجی تعلقات بھی ہموار نہیں رہتے گٹکا اور ماوا کھانے والوں کو ملازمتیں اور کام مخصوص جگہوں پر ہی ملتا ہے حکومتی  سطح پرمؤثر کارروائیوں کی ضرورت ہے تاکہ  معاشرے کو بہتر خطوط پر بڑھایا جا سکے  گٹکے ماوے کا کاروبار کرنے والے بہت اچھا کماتے ہیں اور ان کی ان کی یہ ضرورت اس گھناؤنے کاروبار سے ان کو باندھے رکھتی ہے اور وہ اس میں دوسرے لوگوں کو بھی شیئر کرتے ہیں


No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...