Socio-social confusions, political legal and social problems, democracy in Pakistan and its effects, Pakistani politics, environment and culture, environment-induced mental disorders and its effects, socio-economic effects
Wednesday, July 29, 2020
مثبت سوچ کے اثرات
مثبت سوچ ہی مثبت زندگی زندگی قرار دی جاسکتی ہے کیوں کہ مثبت پہلو سے اگر نہ سوچا جائے تو زندگی زیادہ مشکل ہوسکتی ہے اور مستقل طور پر اس عمل کے نتیجے میں ذھنی بیماریوں سمیت دیگر سماجی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں - مثبت سوچ کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ تیزی سے ابھرتی ہے جبکہ منفی سوچ آہستہ آہستہ اپنی جگہ بناتی ہے اور یہ دھیما پن مستقل بیماری کا روپ لے لیتا ہے ۔ اگر صرف دوسرے لوگوں کی اچھائیوں کو ہی مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے تو سفر سست نہیں ہوتا اور منفی سوچ کی افسردگی ہمراہ نہیں ہوتی اور مثبت سوچ کی مثال پھولوں کی خوش بو ہے - آپ کو دوسروں کا صرف فائدہ ہی سوچنا ہے اور اس فائدے میں اپنا فائدہ آپ کو واضح نظر آئے گا اور اگر دوسروں کے نقصان کیلئے آپ سوچتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ ان کو نقصان پہنچانے کی حالت میں بھی ہوں اور نقصان پہنچائیں بھی مگر اس سے آپ بیماریوں ،ذھنی الجھنوں اور مسائل کو دعوت بھی دے دیتے ہیں اور یہ نقصان مستقل نوعیت کا ہوسکتا ہے ۔ مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت ہمیشہ تروتازہ اور صحت مند رہتی ہے جبکہ منفی سوچ کی حامل شخصیت مایوسی اور افسردگی میں ڈوبی ہوئی ہی رہتی ہے - آپ جس حد تک مثبت سوچ اپنا سکتے ہیں ضرور اپنائیے کیوں کہ منفی سوچ آپ کو تباہ کرنا شروع کردیتی ہے اور آپ اس تعمیر سے محروم رہ جاتے ہیں جو مثبت سوچ کے نتیجے میں ہی ملتی ہے ۔ آپ مثبت سوچتے ہوئے جب دوسروں کا فائدہ ہی مدنظر دکھتے ہیں تو یہ زاویہ نگاہ آپ کو معتبر بھی بناتا ہے اور جو لوگ دوسروں کی برائیاں ہی تلاش کرتے ہیں وہ وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ افسردگی کے عالم میں ہی رہتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
SENATE OF PAKISTAN
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
-
The number of thin girls in the society is increasing rapidly and an attempt will be made to understand its reasons. What are the reasons wh...
-
The Supreme Court of Pakistan is an institution established under the Constitution, which has the authority to interpret the Constitution an...
-
Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...
No comments:
Post a Comment