Sunday, May 10, 2020

Tribute to Dr Abdul Qadir Soomro



ڈاکٹر عبدل قادر سومرو ان ڈاکٹرز میں شامل تھے جو کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج میں مصروف رہے اور اس دوران خود وائرس کا شکار ہوگئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی انہوں نے صحرائے تھر میں خدمات سرانجام دیں دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملہ وائرس کا شکار ہوچکا ہے اس کی وجوہات کو سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ طبی عملہ کرونا وائرس سے بچ سکے اس ضمن میں درج ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں ۔1-کرونا وائرس کے علامات والے جو افراد ہسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں ان میں وائرس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور ان کو ایک ہی جگہ پر قریب قریب بٹھایا جاتا ہے اس طرح یہ امکان بڑھ جاتا ہے کہ دیگر افراد کو وائرس منتقل ہو ایک مربوط طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا ممکن نہ ہوسکے  2- کرونا وائرس سے متاثر افراد کیلئے کم از کم ایسی جگہیں یا ہسپتال ہوں جہاں انہیں طبی امداد دی جائے اور ان جگہوں پر بہترین سہولیات موجود ہوں تاکہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ بچ سکے ان کے پاس مناسب حفاظتی سامان اور فوری نوعیت کے طبی آلات موجود ہوں تاکہ اس وائرس کے حملے کے بعد فوراً بچاؤ کو ممکن بنایا جاسکے 3- جو ڈاکٹرز اور طبی عملہ وہاں تعینات ہو ان کو اپنے گھر جانے سے پہلے ٹیسٹ سے گزرا جائے تاکہ وہ وائرس لیکر گھر نہ جائیں اور ان کے دیگر عزیز اور رشتہ دار اس مہلک وائرس کا شکار نہ ہوسکیں 4- ان جگہوں یا ہسپتالوں کے گرد سخت حفاظتی انتظامات موجود ہوں اور ہر ایک کی رسائی ناممکن بنائی جائے صرف مریضوں کو ہی وہاں جانے کی اجازت ہو 5- ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضرورتیں ان سے دریافت کرکے انہیں ضرور فراہم کی جائیں 

No comments:

SENATE OF PAKISTAN

Under the constitution of Pakistan, there is a two-member parliament, one is the National Assembly and the other is the Senate of Pakistan.T...