Saturday, May 30, 2020

Is the change in social behavior positive ?

جی ہاں !اس کے لئے کچھ باتوں کو باریک بینی سے ہمیں سمجھنا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اس کے پس منظر کو ذھن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اس تصور کے مہلک اثرات سے بھی ممکن حد تک بچا جاسکے عالمی وباء نے پوری اِنسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کچھ ممالک میں زیادہ اور کچھ ممالک میں کم ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن اس کی وجہ سے جو تبدیلیاں وقوع پذیر ہورہی ہیں ان کے مختلف پہلو بھی سامنے آرہے ہیں اور جہاں نئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں وہیں انسانی حقوق کے ضمن میں نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور سیاسی نظام پر اس کے اثرات کا دنیا بھر میں جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ دستور کے تحت موجود جمہوری سیاسی نظام کے تحفظ کو بھی ممکن بنایا جاسکے دنیا بھر حکومتیں لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لئے جو اقدامات کررہی ہیں وہ دلیل سے ان کو ثابت بھی کررہی ہیں کہ یہ درست سمت کے اقدامات ہیں جبکہ اس پہلو کو ہمیں سمجھنا ہوگا کہ صحت مند اور وباء سے جو لوگ متاثر نہیں ہوئے کیلئے بنائی جانے والی حکمت عملی کے سیاسی اور قانونی پہلو کیا ہیں اور ان کو ہمیں انسانی حقوق اور جمہوری سیاسی حقوق کے تناظر میں سمجھنا ہوگا عوامی حقوق سیاسی پس منظر رکھتے ہیں اور سویڈن کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں بنیادی عوامی حقوق کے سیاسی پس منظر کو ذھن میں رکھتے ہوئے متاثر ہونے سے بچایا گیا اور یوں عملی طور پر ایک نئی سیاسی تہذیب بھی متعارف کرائی گئی جسے مثال کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے اور جہاں عوامی شعور زیادہ پختہ ہوا اور بیمار لوگوں نے ازخود اپنے آپ کو الگ تھلگ کیا تاکہ لوگ متاثر نہ ہوں اور وہاں صحت مند افراد زندگی کا لطف لے رہے ہیں جن افراد نے بیماری کی علامات محسوس کرتے اپنے آپ کو الگ تھلگ کیا وہ قابلِ تحسین ہیں کیوں کہ ان میں سے کچھ افراد وائرس سے متاثر بھی تھے علامات کی صورت میں فوری طور پر الگ ہوجانا یا رہنا آج کی نئی سیاسی تہذیب کے طور سے متعارف ہونی چاہیے 

No comments:

Today and tomorrow

The political situation that has been in the background of the current situation in Kashmir has been highlighted in this video.  Kashmir Tod...